Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ حکومت اشتہارات کے بقایا جات ادا کرنے پر راضی

ویب ڈیسک جمعه 16 نومبر 2018
سندھ حکومت اشتہارات کے بقایا جات ادا کرنے پر راضی

کراچی…… سندھ کے اخبارات و جرائد کو معاشی بحران سے نکلنے میں مدد دینے کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق حکومت سندھ اشتہارات کے تمام بقایا جاتا اخبارات کو ایک مہینے میں ادا کرے گی۔یہ یقین دہانی محکمہ اطلاعات سندھ کے سیکریٹری عمران عطا سومرو نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے زیر اہتمام ’’ میٹ دی ایڈیٹرز پروگرام‘‘ میں اخبارات کے ایڈیٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کی۔سیکریٹری اطلاعات عمران عطا سومرو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سرکاری اشتہارات کی مد میں اخبارات کے تمام بقایاجات سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ایک مہینے کے اندر ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں اشتہاری ایجنسیوں کے ذمہ اخبارات کے واجبات کی ادائیگی بھی جلد کی جائے گی۔اُنہوں نے سندھ سے تعلق رکھنے والے سی پی این ای کے تمام اراکین کے واجبات کی تفصیل فوری طور پر محکمہ اطلاعات کو فراہم کرنے کی درخواست کی اور اشتہارات کی منصفانہ تقسیم اور ادائیگیوں کے شفاف طریقہ کار کیلئے سی پی این ای سے ضروری مشاورت کا اعلان کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اشتہارات کے اجراء میں شفافیت کیلئے جاری ہونیوالے اشتہارات کی تفصیل ویب سائٹ پر بھی آویزاں کی جائے گی۔اُنہوں نے سندھ کے اخبارات و جرائد کو ماہانہ باقاعدگی سے کم از کم اشتہاراتی کوٹہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سی پی این ای کے سینئر رکن جاوید شمسی نے کہا کہ سی پی این ای کے اراکین کے اخبارات کو کم از کم کوٹہ کے مطابق اشتہارات نہ ملنے کی صورت میں سی پی این ای سیکریٹریٹ کو آگاہ کیا جائے ۔قبل ازیں سی پی این ای اراکین نے کراچی پریس کلب پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت اور میڈیا اداروں پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا ۔سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے کہا کہ سندھ حکومت کے ذمہ اخباری ادروں کے بقایا جات کی عدم ادائیگی سے صحافیوں اور دیگر میڈیا کارکنوں سمیت اخباری ادارے معاشی طور پر کشیدہ صورتحال سے دوچار ہیں۔ تقریب میں سی پی این ای کے سابق سیکریٹری جنرل اعجاز الحق سینئر اراکین طاہر فاروق ‘عارف بلوچ‘ عامر محمود ‘حامد حسین عابدی‘ غلام نبی چانڈیو‘ طاہر نجمی‘ مقصود یوسفی‘ عبدالخالق علی‘ عبدالرحمان منگریو‘ محمد طاہر ‘مظفر اعجاز ‘سعید خاور ‘جاوید مہرشمسی ‘محمد یونس مہر‘ کاشف حسین میمن‘ رفیق احمد پیرزادہ ‘شیر محمد کھاوڑ ‘میاں طارق جاوید ‘ناصر داد بلوچ ‘سلمان قریشی ‘صحبت برڑو ‘ بشیر احمد میمن ‘ رضا شاہ‘ عامر خٹک ‘ناصر خٹک ‘سعد عباسی ‘رفاقت تنولی‘ عبدالقیوم خان ‘محمود عالم خالد ‘نصر اللہ جمالی‘ ہارون رشید ‘زاہدہ عباسی‘ حسینہ جتوئی ‘سدرہ کنول اور مہر النساء جلیل سمیت کثیر تعداد میں سی پی این ای کے اراکین نے شرکت کی۔

(220 بار دیکھا گیا)

تبصرے