Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 15 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بحیرہ انٹارکٹیکا کی گہرائیوں میں گمشدہ براعظم کا سراغ

ویب ڈیسک جمعه 16 نومبر 2018
بحیرہ انٹارکٹیکا کی گہرائیوں میں گمشدہ براعظم کا سراغ

لندن- – – – بحیرہ انٹارکٹیکا کے نیچے انتہائی گہرائی میں واقع قیمتی معدنی ذخائر کا سراغ لگالیا گیا، یورپی خلائی تحقیق کے ادارے نے بحیرہ انٹارکٹیکا کے نیچے کم ازکم 1.6 میل کی گہرائی میں واقع قیمتی معدنی ذخائر کا سراغ لگاکر ان کی تصویریں بھی جاری کردیں۔ یورپین اسپین ایجنسی کے مطابق اب سے 20 کروڑ سال قبل زیر زمین رونما ہونی والی سطحی اکھاڑ پچھاڑ صاف نظر آتی ہے۔ اس تحقیق میں شامل سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انٹارکٹیکا کے جس حصے کی عکاسی کرسکے ہیں وہ علاقہ بلاشبہ گمشدہ براعظم کے نام سے جانا جانا چاہیئے۔جبکہ دوسری جانب ناسا نے سیٹلائٹ تصاویر کی روشنی میں قطب شمالی میں گرین لینڈ کے قریب تیس لاکھ سال پرانے شہاب ثاقب کے باقیات کے مدفن کی نشاندہی کی ہے۔ناسا کی ٹیم اس پراجیکٹ پر 2015 سے کام کررہی ہے اور شہاب ثاقب کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ کائنات کی قیمتی ترین معدنیات پر مشتمل ہوسکتا ہے ۔

(28 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں