Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈیپ فشنگ پالیسی پر فشریز مارکیٹ میں ماہی گیروں کا احتجاج

ویب ڈیسک جمعرات 15 نومبر 2018
ڈیپ فشنگ پالیسی پر فشریز مارکیٹ میں ماہی گیروں کا احتجاج

کراچی ……فشریز مارکیٹ میں ماہی گیروں کا احتجاج، گیروں نے احتجاج میں ساتھ نہ دینے والوں کی مچھلیاں اٹھا کر سمندر میں پھینک دیں۔تفصیلات کے مطابق شکار کیلئے لائسنس کیوں ضروری ہے، بس اسی بات پر کراچی فشریز میں ماہی گیروں نے احتجاج شروع کردیا۔احتجاج کے دوران ماہی گیر2حصوں میں تقسیم ہو گئے، ہڑتال نہ کرنے والوں کی مچھلیاں لوٹ لی گئیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے نئی ڈیپ سی فشنگ پالیسی نافذ کرنے کے خلاف کراچی کی فشریز مارکیٹ میں ماہی گیروں کا احتجاج زور پکڑ گیا ہے۔بدھ کی دوپہر مشتعل ماہی گیروں نے احتجاج میں ساتھ نہ دینے والوں کی مچھلیاں اٹھا کر سمندر میں پھینک دیں۔احتجاج کرنیوالے ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی میں کسی بھی اسٹیک ہولڈر سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی، حکومت نے یکطرفہ پالیسی بناکر نافذ کردی ہے۔نئی پالیسی کے تحت سمندر میں آزادی کے ساتھ ماہی گیری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ سمندر میں جانے والے ماہی گیروں کے لانچ پکڑ کر بند کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین فشریز اتھارٹی حافظ عبدالبرکا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، لیکن غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین فشریز نے وزیراعلیٰ سندھ سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

(237 بار دیکھا گیا)

تبصرے