Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نواز حکومت نے3.5کھرب روپے کے ریکارڈ قرضےلئے'اسٹیٹ بینک

قومی نیوز جمعرات 15 نومبر 2018
نواز حکومت نے3.5کھرب روپے کے ریکارڈ قرضےلئے'اسٹیٹ بینک

کراچی…. مالی سال 2018ء کے دوران مجموعی سرکاری قرضوں میں 16.6فیصد کا اضافہ دیکھا گیا اورجون2018 ء تک مجموعی سرکاری قرضوں کا حجم25کھرب روپے سے بڑھ گیا، جب کہ نواز حکومت نے مالی سال 2018ء میں محض ایک سال کے دوران 3.5کھرب روپے کے ریکارڈ قرضے حاصل کیے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق جون2018ء تک مجموعی سرکاری قرضے 5.6فیصد اضافے سے مجموعی قومی پیداوار کے 72.5فیصد کی سطح پر پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق معاشی عدم توازن اور جاری کھاتوں و مالی خسارے کے باعث مجموعی سرکاری قرضوں کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا۔مالی سال 2018 ء میں مجموعی سرکاری قرضے میں ہونے والا16.6فیصد کا اضافہ مالی سال 2017 ء میں ہونے والے اضافے سے دگنا ہے۔

(314 بار دیکھا گیا)

تبصرے