Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فیسوں کی وصولی میں من ما نی پر 2نجی اسکولز کی رجسٹریشن معطل

ویب ڈیسک جمعرات 15 نومبر 2018
فیسوں کی وصولی میں من ما نی پر 2نجی اسکولز کی رجسٹریشن معطل

کراچی….کراچی کے 2 بڑے نجی اسکولز کی رجسٹریشن
معطل کردی گئی ، اضافی فیسوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات نظرانداز کرنے پر کارروائی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے کراچی کے2 پرائیویٹ اسکولزسسٹم کے 115 کے قریب اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی ہے، فیسوں کی مدمیں وصول کی گئی رقم واپس کرنے تک رجسٹریشن معطل رہے گی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز نے اسکولوں کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے 5 مرتبہ لیٹرز لکھے، لیکن انہوں نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، 7 دن کے اندر اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہوا تو رجسٹریشن واپس بحال ہوجائے گی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اگر عدالتی احکامات پر 7 دن کے بعد بھی عملدرآمد نہیں ہوا تو پھر جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں خلاف ورزی کرنے والے پرائیویٹ اسکولز کو سیل کرکے ڈی رجسٹر کردیا جائے گا۔اسکولوں نے متعدد نوٹسز کے باوجود اضافی فیس کی رقم سپریم کورٹ رجسٹری کو نہیں دی گئی، اسکولز کو بھیجے گئے نوٹسز میں تاریخ کی غلطی 14 نومبر کے بجائے ستمبر لکھ دیا گیا تھا۔ دوسری جانب ڈی جی اسکولزمینجمنٹ منسوب صدیقی کا کہنا تھا کہ دونوں اسکولز کو کئی باریاددہانی کرائی گئی تھی ،سپریم کورٹ کے حکم پر عملدر آمد کیا ہے، عدالتی احکامات پرفیسوں کی رقم واپس دی گئی تورجسٹریشن بحال کردیں گے۔ منسوب صدیقی کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن معطلی سے تدریسی عمل پرکوئی فرق نہیں پڑے گا، ہمارے پاس جونوٹس کی کاپی ہے اس میں تاریخ درست ہے، تعلیمی ادارے قانون کے مطابق چلیں گے۔

(232 بار دیکھا گیا)

تبصرے