Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بوائلر پھٹنے سے 6 ملازم جھلس کر جاں بحق

ویب ڈیسک جمعرات 15 نومبر 2018
بوائلر پھٹنے سے 6 ملازم جھلس کر جاں بحق

کراچی……شاہ لطیف ٹائون میں واقع کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے 6 ملازم جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شدیدکی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ، تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون تھانے کی حدود منزل پمپ کے قریب واقع موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی میں بوائلر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی دھماکے کی آواز سے علاقہ گونج اٹھا اور شدید خوف و حراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ‘رینجرز اور فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والے 7 افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال پہنچایا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 30 سالہ فہیم ولد نعیم، 30 سالہ عمران ، 35 سالہ سلیم، 34 سالہ شاہ زمان ولد معین الدین ،33 سالہ خالد ولد بابو ،25 سالہ عنایت ولد رمضان اور 35 سالہ عامر ولد محمد کے ناموں سے ہوئی ،اسپتال میں دوران علاج 6 زخمی مزدور زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(239 بار دیکھا گیا)

تبصرے