Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اہلیت نہ صلاحیت حکومت کے نہیں سی ڈی اے کے بارے میں کہا تھا ،چیف جسٹس

ویب ڈیسک جمعرات 15 نومبر 2018
اہلیت نہ صلاحیت حکومت کے نہیں سی ڈی اے کے بارے میں کہا تھا ،چیف جسٹس

اسلام آباد …….چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان سے غلط ریمارکس شا ئع کرنے پر روزنامہ جنگ اور دی نیو ز راولپنڈی کو شوکاز نو ٹس جا ری کر دئیے ہیں۔ بدھ کوچیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے دونوں اخبارات منگوا لئے ہیں‘ جنگ اور دی نیوز کے دونوں اخبارات میں غلط خبر چلائی گئی ہے‘ جس کی شہ سرخی یہ ہے کہ حکومت میں اہلیت ہے نہ صلاحیت ‘یہ سراسر جھوٹ پر مبنی خبر ہے‘ہم نے تو بنی گالا کیس میںسی ڈی اے کے حوالے سے بات کی تھی، عدالتی کارروائی کی ریکارڈنگ موجود ہے ہم وہ چلا لیں گے‘، اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی نے عدالت کو بتایا کہ اس خبر کے ٹکر بھی چلائے گئے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ اس غلط خبر پر پروگرام بھی کیے گئے، بعد ازاں عدالت نے جنگ اور دی نیوز کے ایڈیٹر ، پرنٹر اور پبلشر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس حوالے سے جواب طلب کرلیا۔

(244 بار دیکھا گیا)

تبصرے