Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

القاعدہ کے اہم کمانڈر کی گرفتاری کیلئے کراچی میں چھاپے

ویب ڈیسک جمعرات 15 نومبر 2018
القاعدہ کے اہم کمانڈر کی گرفتاری کیلئے کراچی میں چھاپے

کراچی……..القاعدہ کے اہم کمانڈر خالد مکاشی کی گرفتاری کے لیے شہر قائد میںآپریشن تیز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے القاعدہ کے اہم کمانڈر خالد مکاشی کی گرفتاری کے لیے شہر میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ہیں سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے ہیں اور آپریشن تیز کر دیا گیا ہے‘ القاعدہ کے اہم کمانڈر خالد مکاشی کی گرفتاری کے لیے گلشن اقبال‘ گلستان جوہر اور کورنگی میں چھاپے مارے گئے‘ چھاپے اور محاصروں میں القاعدہ سے وابستہ اہم افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خالد مکاشی القاعدہ کا تیسرا بڑا نام ہے جو القاعدہ کے اہم افراد کو پاکستان میں رہائش اور دیگرسہولیات فراہم کررہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خالد مکاشی کراچی اورفیصل آبادمیں کیمیکل کا کاروبار کرتا تھا‘ جبکہ خالد مکاشی نے مختلف علاقوں میں گھر خریدے ہوئے ہیں جہاں پردہشت گردوں کوپناہ دی جاتی ہے‘ اس آپریشن کے دوران گرفتارہونے والے افراد خفیہ طور پر پاکستان میں رہائش پذیر تھے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خالد مکاشی کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے‘ قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف خطوط پر کام کر رہے ہیں‘واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی سے ایک اہم گرفتاری عمل آئی تھی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار شخص کو خالد مکاشی کا سہولت کار قرار دیا تھا۔

(288 بار دیکھا گیا)

تبصرے