Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسمبلی اور قوم سے خطاب سنی سنائی باتیں تھیں ،نواز شریف کا اعتراف

قومی نیوز جمعرات 15 نومبر 2018
اسمبلی اور قوم سے خطاب سنی سنائی باتیں تھیں ،نواز شریف کا اعتراف

اسلام آباد …… احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا 342کا بیان قلمبند کرتے ہوئے مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو کیس کی سماعت شروع ہونے سے قبل فاضل عدالت نے نواز شریف سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے استغاثہ کے شواہد دیکھ لئے ہیں، جس پر نواز شریف نے بتایا کہ جی دیکھ لئے۔ اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ وزیر اعظم ، وزیراعلیٰ ، وزیر خزانہ اور اپوزیشن لیڈر کے عہدوں پر رہا ، 3 مرتبہ وزیر اعظم رہا، 12 اکتوبر1999ء سے مئی 2013ء تک کسی عوامی عہدے پر نہیں رہا۔ سابق وزیراعظم نے عدالت کی جانب سے پوچھے گئے 50 میں سے 44 سوالات کے جواب دے دیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے اپنے جواب میں کہا کہ ہل میٹل اور العزیزیہ کا کبھی مالک نہیں رہا، قوم سے خطاب میں کبھی نہیں کہا کہ العزیزیہ اسٹیل ملز کی فروخت سے میرا کبھی کوئی تعلق رہا، قومی اسمبلی سے خطاب میں العزیزیہ اسٹیل مل کے قیام سے متعلق میرا بیان ذاتی معلومات پر مشتمل نہیں تھا، میں نے وہ تقریر حسین نواز کی جانب سے حاصل ہونے والی معلومات پر کی۔ رقوم کی منتقلی کے حوالے سے نواز شریف نے کہا یہ درست ہے کہ حسین نواز کے اکاونٹ سے میرے اکاونٹ میں ڈالرز اور یوروز کی صورت میں رقوم منتقل ہوئیں، اس حوالے سے گواہ کی پیش کی گئی دستاویزات اصل کی نقول ہیں۔ العزیزیہ اور ہل میٹل سے میرے اکائونٹ میں آنے والی رقوم ٹیکس ریکارڈ میں ظاہر ہیں۔

(353 بار دیکھا گیا)

تبصرے