Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 27 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سلام ساگر بدھ 14 نومبر 2018

ایک بادشاہ تھا اور وہ بہت ایماندار اور رحم دل تھا. تمام لوگ اسکی اطاعت کرتے تھے کیونکہ وہ بادشاہ بہت طاقتور تھابعض اوقات وہ اپنے محافظوں کے ساتھ شکار کرنے کلئے باہر جایا کرتا تھا کیونکہ اسے شکار کرنا بہت پسند تھا ایک دن جنگل میں محافظ گزر رہے تھے تو اچانک سے انہوں نے ان کے سلطنت میں ایک بچہ دیکھا جو سات سے آٹھ سال کی عمر کی تھی پھر محافظ سوچ رہے تھے کہ وہ اس بچے کو گرفتار کر کے اسے قیدخانے میں لے جائیں گے لیکن بادشاہ جنگل میں شکار کررہا تھا اور اس نے دیکھا کہ اس کے محافظ بچے کے ساتھ کیا سلوک کررہے تھے تو بادشاہ اپنے محافظوں کے پاس گیا اور ان سے پوچھا کہ آپ اس پیارے بچے کے ساتھ کیا برتاؤ کر رہے ہیں کیا میں نے آپ کو اس بچے کو مارنے کا حکم دیا ہے؟ مجھے بولو کیا اس بچے نے آپ لوگوں کو کوہی تکلیف دیا ہے؟ نہیں! نہیں نا! تو اس بچے کی غلطی کیا ہے؟ جو آپ لوگ اس کے ساتھ برا سلوک کر رہے ہیں. پھر بادشاہ نے کہا کہ اس بچے کو شاہی محل میں رہائش دیا جائے. اور یہ بچہ غلطی سے ہماری سلطنت میں آگیا اور میرا یہ حکم ہے کہ اس کے والدین کو جلد سے جلد تلاش کیا جائے تب جنرل فوج کے ساتھ بچے کے والدین کو تلاش کرنے کیلیے فوراً چلے گئے
اور چند اوقات بعد جنرل اپنے فوج کے ساتھ اس بچے کے والدین کو تلاش کر کے بادشاہ کے دربار میں پیش کیا اور والدین جب اپنے بچے سے ملے تو پرستار ہوگئے اور جب والدین نے بادشاہ سے پوچھا کہ آپ کون ہے سلطان؟ میں نے آپ کے بارے میں کبھی کچھ نہیں سنا آپ کونسے سلطان ہے؟ تو بادشاہ نے جواب دیا میں اس بھوت سلطنت کا سلطان ہوں ہم سب بھوت ہیں میں بادشاہ ارباب ہوں مجھے سارے بھوت سلطان ارباب کے نام سے جانتے ہیںہماری دنیا آپ انسانوں کی دنیا سے کافی الگ ہے. ہم بھوت ہے اور آپ انسان . اس بات کو سن کر وہ لوگ حیران رہ گئے اور بہت خوش بھی ہوئے اور وہ لوگ اب بھی کہتے ہیں کہ بھوت اچھے ہوتے ہیں اور ضروری نہیں کہ بھوت انسان کو تکلیف دیے بلکہ مدد بھی کرسکتے ہیں۔

(64 بار دیکھا گیا)

تبصرے