Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انس رسول بدھ 14 نومبر 2018

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک گاؤں میں دو دوست رہتے تھے جن کا نام عدن اور ایان تھا ان کی دوستی بہت پکی تھی دونوں مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے تھے ایک دن وہ کام سے واپسی پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں ایک کاغذ ملا جب انہوں نے وہ کاغذ اٹھا کر دیکھا تو پتہ چلا وہ ایک خزانے کا نقشہ ہے عدن نے وہ نقشہ اپنی جیب میں رکھا اور وہ اپنے اپنے گھر چلے گئے اگلے دن وہ دونوں خزانے کی تلاش میں نکلے اور نقشے کے حساب سے چلتے رہے دو دن تک مسلسل چلنے کے بعد وہ غار کے قریب پہنچے اور نقشہ دیکھا تو معلوم ہوا کہ خزانے کا راستہ غار میں جا رہا تھاوہ دونوں غار میں چلے گئے کچھ دیر بعد انہیں ایک دروازہ نظر آیا۔ جیسے ہی انہوں نے وہ دروازہ کھولا اندر سے ایک خوف ناک ڈریگن نکلاپہلے تو وہ اسے دیکھ کر ڈر گئے لیکن پھر دونوں دوستوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ لیا اور مل کر اس ڈریگن سے لڑنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ وہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے تھے ڈریگن خزانے کی رکھوالی کرتا تھا اچانک عدن کی نظر دیوار پر پڑی وہاں دو تلواروں لٹک رہی تھیں دونوں نے ایک ایک تلوار اٹھائی اور ڈریگن سے لڑنا شروع ہو گئے ان کی دوستی مضبوط اور نیت صاف تھی دونوں دوست بڑی بہادری سے لڑے اور ڈریگن کا سر کاٹ دیاانہوں نے خزانہ اٹھایا اور چلے گئے کچھ دنوں بعد جب وہ گھر پہنچے تو انہوں نے وہ رقم آدھی آدھی بانٹ لی انہوں نے اس رقم کو اچھے کاموں میں استعمال کیا اور خوشی خوشی زندگی گزارنے لگے۔

(156 بار دیکھا گیا)

تبصرے