Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

میاں صاحب کے چپ سادھ لینے پر پی پی کو تشویش

ویب ڈیسک بدھ 14 نومبر 2018
میاں صاحب کے چپ سادھ لینے پر پی پی کو تشویش

لاہور (۔۔۔۔۔۔۔۔۔)پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب خاموش ہوگئے ہیں وہ اس موڈ میں نہیں تھے، سوگ اتنا لمبا نہیں ہوتا،یہ کہنا کہ مریم نواز اور میاں صاحب کلثوم نواز کے غم میں خاموش ہیں تو اس کا مطلب ہے شہباز شریف اور حمزہ کو کوئی غم نہیں کیوں کہ وہ خاموش نہیں ہیں.میاں نواز شریف خاموش اور شہباز شریف گرفتار ہو گئے ہیں،زرداری صاحب نے کبھی میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی کسی خواہش کا اظہار نہیں کیا،زرداری نے ہمیشہ ملک کے لیے ساتھ چلنے کی بات کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے پائوں پر خود کلہاڑیاں مارنے کی شوقین نکلی ،زرداری صاحب کے خلاف پہلے بھی کیسز بنتے رہے ہیں ،ان کے خلاف کیسز میں کوئی جان نہیں ہے۔ہم اس ملک میں تلخی نہیں چاہتے ،ہم عدالتوں میں جارہے ہیں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ ملک کی پگڑیاں اچھالنے کی بجائے حقائق پر بات ہو۔جعلی اکاونٹس کو پیپلزپارٹی کی قیادت سے منسوب کرنا ظلم ہے، بے نامی اکاونٹس پانچ ہزار نہیں بلکہ پانچ لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو احتساب کا عمل جاری رکھنے کا کہا ہے لیکن ان کی جہالت کا عالم یہ ہے کہ کچھ وزرا سپورٹ مانگتے ہیں اور کچھ پگڑیاں اچھالتے ہیں۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خواہش پر کسی کو جیل میں نہیں ڈالا جاسکتا حکومت کے پاس اگر کسی کے خلاف ثبوت ہیں تو اسے گرفتار کرے دعوں سے کام نہیں چلے گا۔

(257 بار دیکھا گیا)

تبصرے