Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جینیاتی تبدیلیوں کے نتیجہ میں تیار کردہ خوراک

ویب ڈیسک بدھ 14 نومبر 2018
جینیاتی تبدیلیوں کے نتیجہ میں تیار کردہ خوراک

واشنگٹن (۔۔۔۔۔۔۔)بائیو ٹیکنالوجی سے جینیاتی طور پر تبدیلیاں لانے کے بعد تیار کی گئی کئی اشیائے خوراک کی اگلی نسل امریکی مارکیٹوں میں جلد متعارف کرانے کی تیاری ،ماہرین کے مطابق سلاد ڈریسنگ، انرجی بارز اور سویا کی پھلیوں کا تیل اب آپ جلد دیکھ سکیں گے جو بلاشبہ آپ کے دل کی صحت کے لئے بھی سود مند رہے گا۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان میں سے زیادہ تر مصنوعات تو ایسی ہوں گی، جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں خاص طرز کی جینیاتی تبدیلیوں سے گزار کر ایسا بنا دیا گیا ہو گا کہ وہ جلد خراب ہونے کے بجائے بہت طویل عرصے تک قابل استعمال ہوں گی اور کئی کے بارے میں تو یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ زیادہ صحت بخش اور بیماریوں سے بچانے والی ہوں گی۔ جیساکہ سویا کی پھلیوں کا ایسا تیل جسے دل کی صحت مند کارکردگی کے لیے اچھا کہہ کر مارکیٹ میں لایا جائے گا۔

(14 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں