Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 16 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

65سیاسی رہنمااورسرکاری افسران نیب کے ’’ٹارگٹ‘‘ پر آگئے

قومی نیوز پیر 12 نومبر 2018
65سیاسی رہنمااورسرکاری افسران نیب کے ’’ٹارگٹ‘‘ پر آگئے

کراچی ۔۔۔۔نیب نے اب تک 65سیاسی رہنمائوں اورسرکاری افسران کے خلاف تحقیقات کی ہیں جن میں 19کا تعلق سندھ سے، 19کا خیبرپختونخوا سے، 18کا پنجاب سے اور 9کا بلوچستان سے ہے۔ ان سیاسی رہنمائوں کا تعلق کچھ یوں ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 16، پاکستان مسلم لیگ ن کے 10، پاکستان مسلم لیگ ق کے 5، متحدہ قومی موومنٹ کے 4،پاکستان تحریک انصاف کا ایک، پاکستان مسلم لیگ ف کا ایک، جمعیت علمائے اسلام کا ایک، ایک آزاد، عوامی نیشنل پارٹی کا ایک اور بلوچستان نیشنل پارٹی کا ایک عہدیدار شامل ہے۔ نیب کی سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی فہرست کے مطابق سندھ کے افراد میں پہلے نمبر پر وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے Stevta میں غیر قانونی بھرتیاں کیں، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ بابر غوری نے کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیاں،ریفرنس دائر، وہ مفرور ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین، ریفرنس دائر، تحقیقات جاری، عبوری ضمانت پر ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ناجائز اثاثے اور غیر قانونی بھرتیاں کیں، تحقیقات جاری ہیں۔ وزیر داخلہ سہیل انور سیال آمدنی سے زائد اثاثے، ان کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ سابق وزیر رئوف صدیقی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ شرجیل انعام میمن کے خلاف ریفرنس دائر، جیل میں ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر کے ایم سی فنڈز میں خردبرد، تحقیقات جاری ہیں۔سابق وزیر جام خان شورو کرپشن اور پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، تحقیقات جاری ہیں، سابق وزیر اعجاز جاکھرانی کے خلاف اثاثوں کی تحقیقات جاری۔ سابق وزیر لیاقت جتوئی کے اثاثوں کی تحقیقات جاری۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر صبغت اللہ راشدی کے غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ تحقیقات جاری۔ سابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کے غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ، تحقیقات جاری۔ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمانی کرپشن اور کرپٹ پریکٹیسز اور غیر قانونی بھرتیاں، ریفرنس دائر، عبوری ضمانت پر ہیں۔ سابق وزیر نواب محمد تیمور تالپور، آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا کے خلاف ریفرنس دائر، ملک سے فرار۔ سابق وزیر منظور وسان آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری ہے۔

(289 بار دیکھا گیا)

تبصرے