Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

1400 دکانیں مسمار‘ ایمپریس مارکیٹ کی عمارت خوب صورت نظر آنے لگی

رائو عمران اشفاق پیر 12 نومبر 2018
1400 دکانیں مسمار‘ ایمپریس مارکیٹ کی عمارت خوب صورت نظر آنے لگی

کراچی ۔۔۔۔۔ صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں قائم مارکیٹوں کی 1400 دکانوں پر بلڈوزر پھیر دیا گیا‘ دکانداورں کا احتجاج‘ آپریشن کے دوران اپنی دکانوں کو آگ لگادی‘ آپریشن کے بعد ایمپریس مارکیٹ کی عمارت خوب صورت نظر آنے لگی‘ جہانگیر پارک کے اطراف میں بھی دکانیں مسمار کردیں‘ آپریشن دن اور رات جاری رہا‘ سینکڑوں افراد کارروائی دیکھنے کے لئے موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران صدر کے علاقے میں محکمہ انسداد تجاوزات کے 7 دن سے آپریشن جاری ہے‘ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف 50 سال سے قائم عمر فاروقی مارکیٹ‘ پان مارکیٹ‘ پرندہ مارکیٹ‘ پتنگ مارکیٹ‘ ڈرائی فروٹ مارکیٹ‘ چائے پتی مارکیٹ کی 1400 سے زائد دکانوں کو مارکیٹ خالی کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے تاہم دکانداروں نے احتجاج کیا تھا‘ دکانداروں کا کہنا تھا کہ مارکیٹ 50 سال سے قائم ہے اور کے ایم سی کو دکانوں کا کرایہ دیتے ہیں۔ کے ایم سی نے معاہدہ ختم کرکے مارکیٹ خالی گرانا ناجائز ہے‘ مارکیٹ مسمار ہونے سے 10 ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔ ہفتے کی شب پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں کے ایم سی کے عملے نے مارکیٹ پر بلڈوزر چلادیا‘ اس موقع پر دکاندار بلڈوزر کے آگے لیٹ گئے جبکہ عمر فاروقی مارکیٹ کے ایک دکاندار نے مشتعل ہوکر اپنی دکان کو آگ لگادی جس نے اطراف کی 3 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر کنٹرول کیا‘ کے ایم سی حکام کے مطابق مارکیٹ خالی کرنے کے لئے 10 روز سے نوٹس دے رکھا تھا‘ صدر میں بینرز لگائے گئے تھے۔ مارکیٹ کے دکانداروں نے اپنا سامان منتقل کرلیا تھا‘ مارکیٹ ملبے کا ڈھیر بن جانے کے بعد ملبے پر کباڑیوں اور نشئے کے عادی افراد نے دھاوا بول کر مارکیٹ سے لوہے کا سامان اُٹھانے لگے۔ پولیس نے 6 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا ‘ آپریشن دیکھنے کے لئے لائنز ایریا صدر کے رہائشی سینکڑوں افراد موجود تھی۔ آپریشن کے بعد جہانگیر پارک لائنز ایریا کے علاقے نظر آنے لگے تھے جبکہ ایمپریس مارکیٹ کی عمارت بھی حسین نظر آرہی تھی جبکہ سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کے بعد ٹریفک رواں دواں تھا۔ کے ایم سی کے لینڈ افسر کے مطابق آپریشن 25 دن جاری رہے گا‘ کے ایم سی کی ٹیم نے جہانگیر پارک والی گلی میں بھی قائم شدہ دکانیں مسمار کرکے سڑک کو قابضین سے خالی کروالیا۔ انسداد و تجاوزات نے ضلع شرقی اور غربی میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری شروع کردی ہیں۔

(263 بار دیکھا گیا)

تبصرے