Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 23 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں ون ویلنگ کرنیوالوں کی پکڑ دھکڑ ‘لاک اپ بھر گئے

قومی نیوز پیر 12 نومبر 2018
کراچی میں ون ویلنگ کرنیوالوں کی پکڑ دھکڑ ‘لاک اپ بھر گئے

کراچی۔۔۔۔۔۔ شارع فیصل پر ہفتے کی رات ریس لگاتے ہوئے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد پولیس نے شارع پر ویلنگ کرنے اور ریس لگانے والوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ‘ گرفتار نوجوانوں سے لاک اپ بھر گئے ‘ پولیس نے ریس لگانے کے الزام میں 43 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا‘ جبکہ آلٹر شدہ 25 موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے لیا ‘ پولیس کے مطابق گرفتار نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج تھے‘ تھانے کے باہر زیر حراست افراد کے رشتے داروں کا رش لگا ہوا تھا۔

(299 بار دیکھا گیا)

تبصرے