Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 23 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وزیر اعظم کا 100 روزہ ایجنڈا،35 ٹاسک مکمل کرلیے گئے

قومی نیوز پیر 12 نومبر 2018
وزیر اعظم کا 100 روزہ ایجنڈا،35 ٹاسک مکمل کرلیے گئے

اسلام آباد۔۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے 100 روزہ ایجنڈا جو کہ ان کے آفس کی جانب سے چلایا جارہا ہے کہا جاتا ہے کہ 18اگست سے 35 ٹاسک مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ 87کام شروع کیے گئے ہیں۔ 100 روز کی صورتحال پر اپ ڈیٹ فراہم کرنے کے لئے ایک ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔بڑی تعداد میں ٹاسک جوکہ نشان زدہ کیے گئے تھے ان پر قانونی عملداری درکار ہوگی۔تاہم پارلیمنٹ میں کوئی سنگل بل نہیں لایاگیا یا لازمی ’’مکمل ‘‘ٹاسک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے گزشتہ 83 دنوں میں عملدرآمد کرایا ہو ،لیکن کچھ بلوں کا ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے۔ میڈیا پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ 100 روزہ ایجنڈا درحقیقت نئی حکومت کے ویژن کی ترجمانی کی حکمت عملی کے لئے بنایا ،اصلاحاتی یونٹ پہلے 100 روز میں ڈی لائن ہونے و الے اقدامات کے فالو اپ پر کام کرے گا۔انہو ں نے کہاکہ 100روز کے بعد یہ واضح ہوجائے گا کہ جہاں اصلاحاتی ایجنڈا درحقیقت کہاں کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ وسل بلوئر لا کے متعارف کرانے کے علاوہ کرمنل پروسیجر کوڈ اور پاکستان پینل کوڈ میں ترامیم کی ضرورت ہوگی جن کا ڈرافٹ فائنلائز کرلیاگیاہے۔

(316 بار دیکھا گیا)

تبصرے