Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فاروق ستار ایم کیو ایم کا اصل لیڈرہے‘احمد رضا قصوری نے حمایت کردی

صابر علی پیر 12 نومبر 2018
فاروق ستار ایم کیو ایم کا اصل لیڈرہے‘احمد رضا قصوری نے حمایت کردی

کراچی ۔۔۔۔معروف قانون داں سینئر سیاست داں اور تجزیہ کار صاحبزادہ احمد رضا قصوری نے ایم کیو ایم (پاکستان) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو پاکستان میں ایم کیو ایم کی پہچان اور ایم کیو ایم کا اصل لیڈر قرار دیتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اے پی ایم ایل جناح کراچی ڈویژن کے محمد یاسر خان کی رہائش گاہ ڈیفنس میںڈ اکٹر فاروق ستار سے ملاقات میں احمد رضا قصوری نے فاروق ستار کو اپنی مکمل حمایت اور قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار ایم کیو ایم کے وہ واحد رہنما ہیں جو ایم کیو ایم میں مائنس ون فارمولا کے بعد کارکنوں میں سب سے زیادہ مقبول اور قابل قبول شخصیت ہیں‘ ایم کیو ایم (پاکستان) بہادر آباد والوں نے اپنے سینئر رہنما فاروق ستار کو بنیادی رکنیت سے خارج کرکے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے جو ایم کیو ایم کے کارکنان اور اردو بولنے والوں کی اکثریت کو قابل قبول نہیں ہے۔اس موقع پر فاروق ستار نے احمد رضا قصوری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ احمد رضا قصوری جیسے سینئر سیاست داں اور قانون داں نے ان کی حمایت کی ہے۔ وہ بزرگ سیاسی شخصیت ہیں‘ ہم احمد رضا قصوری کے تجربے سے فائدہ اُٹھائیں گے اور جہاں بھی ضرورت محسوس کریں گے ان کی قانونی اور اخلاقی مدد حاصل کریں گے۔ اس موقع پر میزبان محمد یاسر خان نے ڈاکٹر فاروق ستار کی اپنی رہائش گاہ آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم اور اردو بولنے والوں کو فاروق ستار جیسے لیڈر کی ہمیشہ ضرورت رہے گی اور انہیں کوئی ایم کیو ایم سے مائنس نہیں کرسکتا۔

(262 بار دیکھا گیا)

تبصرے