Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 16 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

زرداری کی اولاد نے بغاوت کردی‘شیخ رشید کا انکشاف

قومی نیوز پیر 12 نومبر 2018
زرداری کی اولاد نے بغاوت کردی‘شیخ رشید کا انکشاف

اسلام آباد ۔۔۔۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب ترین دورہ تھا‘چینی حکام عمران خان کی گفتگو سے متاثر نظر آئے‘ عمران خان نے چین سے جو وہ دے رہا تھا ڈبل مانگا تو بھی انہوں نے دیا۔ چینی رہنمائوں کی عمران خان کے بارے میں رائے بڑی مختلف اور مثبت ہے‘ دبئی سے چند دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی۔ عمران خان دن رات کام میں مصروف ہیں‘ انہیں کامیاب ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے نہیں بچیں گے‘ جنہوں نے گاجریں کھائی ہیں انہیں پھکی تو کھانا ہی پڑے گی‘ لٹیروں کی سیاست کی ایکسپائری تاریخ آگئی ہے۔ اپوزیشن کے پاس اب کہنے کو کچھ نہیں ہے‘ بلاوجہ بول رہے ہیں‘ ان کے انجن بیٹھ گئے ہیں‘ دھواں نکل رہا ہے‘ اگلے سال میں ٹھس ہوجائیں گے۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں ہی فارغ ہوجائیں گے‘ آصف زرداری کی اولاد نے علم بغاوت بلند کردیا ہے‘ ان کے اختیار میں نہیں ہے‘ بلاول اگر زرداری کے چنگل سے نکل گیا تو بہتر ہوسکتا ہے (ن) لیگ سے بھی نئے چہرے آگے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ابھی مزید بڑھے گی تاہم عمران خان کو تھوڑا وقت اور مل گا تو حالات میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی‘ مشکل میں تنخواہ دار طبقہ گرا ہوا ہے‘ مجھ سمیت جو بھی وزیر پرفارم کرنے میں ناکام رہے تو اُسے فارغ کردینا چاہئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس نے ملک کے لئے بہت کام کیا ہے‘ انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

(306 بار دیکھا گیا)

تبصرے