Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حکومت سستی بجلی کے دعوے سے پیچھے ہٹ گئی

قومی نیوز پیر 12 نومبر 2018
حکومت سستی بجلی کے دعوے سے پیچھے ہٹ گئی

کراچی ۔۔۔۔حکومت زیرو ریٹڈ سیکٹر اور بجلی گھروں کے لئے سستی اور زر اعانت پر مشتمل گیس فراہمی کے وعدے سے پیچھے ہٹ گئی ،انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت خزانہ حکام کے مطابق ریگولیٹری باڈی اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ) کسی آرڈیننس کے بغیر گیس کے نئے بلوں میں نرخ کی کمی کے اطلاق کی مجاز نہیں ،جس کی وجہ سے حکومت نے گیس پر جو سبسڈی (زر اعانت ) دینے کا اعلان کیا تھا وہ کھٹائی میں پڑجائے گا تاوقتیکہ اس کا کوئی قانونی حل نہیں نکال لیا جاتا۔حکومت کا وعدہ وفا نہ ہونے سے بجلی گھروں ،زیرو ریٹڈ سیکٹر، کھاد،صنعتی اور سی این جی سیکٹر کو گیس کے ٹیرف میں کمی کی توقع تھی ،وہ معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے،اس معاملے کے قانونی پہلوئوں پر توجہ دینے میں جتنی دیر کی جائے گی ، مذکورہ سیکٹر ز کو متوقع فائدہ میسر آنے میں اتنی ہی تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(326 بار دیکھا گیا)

تبصرے