Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 23 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جائیدادیں ڈیم فنڈ میں دینے والے 2 شہریوں کے اہل خانہ سپریم کورٹ پہنچ گئے

قومی نیوز پیر 12 نومبر 2018
جائیدادیں ڈیم فنڈ میں دینے والے 2 شہریوں کے اہل خانہ سپریم کورٹ پہنچ گئے

لاہور۔۔۔۔۔ کروڑوں کی جائیدادیں ڈیم فنڈ میں دینے والے 2 شہریوں کے اہل خانہ عدالت پہنچ گئے۔ درخواست پر چیف جسٹس نے جائیدادیں فنڈ میں لینے سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جائیداد فنڈ میں دینے والے شہری شاہد شیخ کی بیوی اور 3 بیٹے جبکہ ارشاد کی اہلیہ بھی پیش ہوئی۔ چیف جسٹس نے شاہد شیخ کے بچوں اور بیوی کو چیمبر میں طلب کرلیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے خاتون سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے اپنے خاوند کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں؟ خاتون نے جواب میں کہا کہ جی تعلقات ٹھیک ہیں مگر ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے خاتون کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ تسلی رکھیں‘ آپ کی جائیداد ڈیم فنڈ میں نہیں لیں گے۔

(298 بار دیکھا گیا)

تبصرے