Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 23 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت میں سیکولر اور لبرل کے بجائے ہندو قوم پرستی کی پوجا جاری

قومی نیوز پیر 12 نومبر 2018
بھارت میں سیکولر اور لبرل کے بجائے ہندو قوم پرستی کی پوجا جاری

نئی دہلی ۔۔۔۔۔بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر لگام کیا ڈالی جاتی ،الٹا جدید ٹیکنالوجی اور جدید علوم و فنون سے شعور میں اضافہ ہونے کے بجائے ہندو قوم پرستی میں شدت آگئی ،مودی سرکار کے چمچے بھی ایسی سوچ کو ہوا دینے لگے ،بھارتی نشریاتی ادارے کی جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق اس جذبے کے تحت سوشل میڈیا ،سوشل ایپ ،پیغامات ،ایس ایم ایس اور دیگر سماجی رابطو ں کے ذریعہ حاصل ہونے والی ہر معلومات (پوسٹ ) کو بنا کسی تحقیق کے آگے بڑھا دیا جاتا ہے ، بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس جذبے کے تحت بھارت میں جعلی خبروں کی بھرمار ہے اور لوگ اس عمل کے ذریعہ اکھنڈ بھارت، ہندوقوم پرستی اور ہندو ازم کے وقا رکو فروغ دے رہے ہیں ،مبصرین اور ناقدین کے مطابق ہندو دھرم تو جانور کو بھی کھانے کے لئے ذبح کرنے کا روادار نہیں لیکن بڑھتی انتہا پسندی ،شدت پسندی اور ہندو ازم کے غلط سیاسی استعمال کے سبب بھارت تاریکی کے گڑھے کی جانب بڑھ رہا ہے ۔

(352 بار دیکھا گیا)

تبصرے