Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اورنگی ٹائون میں ماموں نے بھانجی ذبح کردی

قومی نیوز پیر 12 نومبر 2018
اورنگی ٹائون میں ماموں نے بھانجی ذبح کردی

کراچی۔۔۔۔۔۔ ناظم آباد سے پھندا لگی نعش ملی ‘ ڈیفنس ‘ سپرہا ئی وے ‘ نیوکراچی ‘ ماری پور ‘ اورنگی میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد زخمی ہوگئے‘ اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح ناظم آباد ایک نمبر پوسٹ آفس کے قریب مکان نمبر LF-8/9 سے 35 سالہ اکرم ولدافضل کی پھند ا لگی نعش ملی ‘ پولیس کے مطابق متوفی نے گھریلو پریشانی کے باعث خود کشی کی ہے‘ ادھر اورنگی ٹائون الطاف نگر میں گھریلو تنازعے پر ابراہیم نے اپنی بھانجی 14 سالہ اریبہ کے گلے پر چھری پھیر دی‘ لڑکی کے شور مچانے پر اہل خانہ جمع ہوگئے‘ اس کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال پہنچایا ‘ پاکستان بازار پولیس نے لڑکی کے ماموں ابراہیم کو گرفتار کرلیا‘ اورنگی ٹائون مہاجر چوک پر شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا‘ فائرنگ کی زد میں آکر 10 سالہ بچہ حنزا زخمی ہوگیا‘ نیو کراچی صنعتی ایریا میں فائرنگ سے فیصل انور ‘ سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں خاتون زرینہ ‘ ڈیفنس فیز4میں 22 سالہ نوجوان زخمی ہوئے ‘ ماری پور کے علاقے میں کانچ لگنے سے عرفان زخمی ہوگیا۔

(325 بار دیکھا گیا)

تبصرے