Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 11 دسمبر 2018
LZ_SITE_TITLE
 
No one covers Karachi like we do!

پہلی جنگِ عظیم

مختار احمد اتوار 11 نومبر 2018
پہلی جنگِ عظیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) دنیا میں ہو نے والی پہلی عالمی جنگ جس کے نتیجے میں 60لا کھ لوگ ہلاک اور ایک کروڑ سے زائد بے گھر ہو گئے تھے

اس کی یاد کے طور پر شہر کراچی میں قائم کئے جا نے والے یادگار کو عالمی جنگ کی طرح 100 سال پو رے ہو گئے تفصیلات کے مطا بق دنیا میں ہو نے والی پہلی عالمی جنگ جو کہ 28جو لا ئی 1914میں شروع ہو ئی تھی اور مسلسل 4سال تک جا ری رہنے کے بعد 11نومبر 1918کو بند ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 60افراد ہلاک اور ایک کروڑ سے زائد لوگ دنیا کے مختلف مما لک میں بے گھر ہو گئے تھے

اس عالمی جنگ جو کہ انتہا ئی تباہ کن جنگ تھی اور پہلی بار ہوا ئی جہا زوں ،بحری جہا زوں اور تو پوں ،ٹینکوں اوراسٹین گنوں سے لڑی گئی تھی لہذا اس سے دنیا کے مختلف مما لک جن میں فرا نس ایسٹ امریکا ،جر منی ،اسٹریا ،تھا ئی لینڈ ،بیلجیم ،فرا نس ،بر ما و لا تعداد ممالک مکمل طور پر تباہ و بر باد ہو گئے تھے جس کی یاد میں زندہ رکھنے کے لئے دنیا کے مختلف مما لک میں اس کے یادگار قائم کئے گئے اور اسی سلسلے کی کڑی کے طور پرکراچی میں فریئر ہال کے عقب میں ایک ایسی یاد گار بلوچ انفینٹری رجمنٹ کے بلوچ سپا ہیوں کے نام قائم

کی گئی تھی جس کا افتتاح ڈیوک آف ونڈسر نے کیا تھا جس پر نا صرف بہا دری اور شجا عت سے لڑنے والے بلوچ سپا ہیوں بلکہ ما رے جا نے والے بر طا نوی و دیگر مما لک کے سپا ہیوں کی تعداد درج ہے جودھ پور کے سرخ پتھر سے تعمیر اس یاد گار پریہ بھی درج ہے کہ خدا کی تعریف اور بلوچ رجمنٹ کے ہما رے ان دوستوں کی یاد میں جنہوں نے جنگ عظیم اول 1914-1918میں اپنی جا نیں نچھاور کیںیہ یاد گار 11نومبر 2018کو 100سال گزر جا نے کے با وجود شان و شوکت کے ساتھ موجود ہے اور لوگوں کو دنیا میں ہو نے والی پہلی جنگ عظیم کی یاد دلا رہی ہے ۔

(44 بار دیکھا گیا)

تبصرے

مزید خبریں