Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

60سال بعد گداگروں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک هفته 10 نومبر 2018
60سال بعد گداگروں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا، گدا گروں کے خلاف کارروائی کیسے ہو، معاملہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا۔چلڈرن ویلفیئر ہوم کا تعمیراتی کام بھی اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ گداگری میں استعمال ہونے والے بچوں کو ویلفیئر ہوم میں رکھا جائے گا جہاں تعلیم، سماجی تحفظ، کھانا اور رہائش کی سہولت دی جائے گی۔ بڑے گداگروں کو ویگرینسی ایکٹ کے تحت 3سال جیل کاٹنا ہو گی۔ ادھر چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کو بھی مزید فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آج کابینہ اجلاس میں ایسا لائحہ عمل بنایا جائے گا کہ وہ بھکاری جن کے ماں باپ ہیں انہیں والدین کے حوالے کیا جائے گا اور انہیں پابند کیا جائے گا کہ اگر دوبارہ سے آپ کے بچے نے بھیک مانگی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔لاوارث بھکاریوں کے لیے کورنگی میں ایک ایسا سینٹر بنایا جارہا ہے جہاں پر انہیں تعلیم و تربیت اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔بڑی عمر کے بھکاریوں کے لیے لائحہ عمل بنایا جارہا ہے جس کے مطابق3سال کے لیے کہیں ایسی جگہ رکھا جائے گا جہاں ان کا گزر بسر ہوسکے۔ شہر قائد میں گداگر مافیا سرگرم ہے، تپتی دھوپ میں پورا پورا دن گداگر اپنے مفاد کے لیے شیر خوار بچوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔بھکاریوں نے شہریوں کی جیبوں سے پیسے نکلوانے کے کئی طریقے ایجاد کرلیے ہیں،رپورٹ کے مطابق کراچی میں بھکاریوں کی تعداد میں 3 سال میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(264 بار دیکھا گیا)

تبصرے