Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 10 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

2400کی گنجائش والی سینٹرل جیل میں 4 ہزار سے زائد قیدی

قومی نیوز هفته 10 نومبر 2018
2400کی گنجائش والی سینٹرل جیل میں 4 ہزار سے زائد قیدی

کراچی(کرائم رپورٹر) محکمہ جیل خانہ جات نے سندھ کی جیلوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں جیلوں کی ابتر صورتحال کا اعتراف کرلیا گیا۔ محکمہ جیل خانہ جات کی رپورٹ کے مطابق ہر سال جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سینٹرل جیل کراچی کی گنجائش 2400 ہے لیکن اس وقت وہاں 4 ہزار 846 قیدی موجود ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی کی ملیر جیل میں گنجائش سے 3 ہزار 449 زائد قیدی موجود ہیں۔ محکمے کا کہنا ہے کہ کراچی کے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ جیل کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں ایک ہزار انتہائی خطرناک قیدیوں کے لیے ہائی سیکورٹی جیل کی تعمیر التواء کا شکار ہے۔ جیلوں کی ابتر صورتحال سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔

(354 بار دیکھا گیا)

تبصرے