Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

معیاری کام ہے میری پہچان ، اعظمیٰ خان

عاصم رحمانی هفته 10 نومبر 2018
معیاری کام ہے میری پہچان ، اعظمیٰ خان

اداکارہ وماڈل عظمیٰ خان نے ٹی وی اور فیشن انڈسٹری نہ چھوڑنے کا عزم کرتے ہوئے بڑی اسکرین پرمستقل کام کرنے کی ٹھان لی۔فیشن اورٹی وی پرنمایاں کام کرنے والی ماڈل واداکارہ عظمیٰ خان نے جونہی بڑے پردے پراپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے، اس کے بعد سے پرائیویٹ پروڈکشن ہاؤسز کے بینر تلے بننے والی فلموں کیلیے انھیں اہم کرداروں کی پیشکش کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ ان میں سے کچھ پروجیکٹس سائن کرلیے توبہت سے کرنے سے صاف انکارکردیا۔ اس حوالے سے ایک ملاقات کے دوران عظمیٰ خان نے بتایا کہ ٹی وی اور فیشن کا شعبہ نہیں چھوڑوں گی،بڑی اسکرین پر جادو جگانے آئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ بڑے پردے پردکھائی دینا ہرفنکارکی اولین خواہش ہوتی ہے۔ آج بھی سلوراسکرین کا جادوسرچڑھ کربولتا ہے۔ ویسے بھی فیشن اورٹی وی کے شعبوں سے فلم کا رخ کرنے والے فنکاراس بات کوبخوبی سمجھتے ہیں کہ یہ ایک بالکل ہی منفرد کام ہے۔ فلم بننے اوراس میں کام کرنے کا انداز بہت الگ ہے، لیکن یہ بہت ہی مزے داراورسیکھنے والا عمل ہے۔ مجھے جب پہلی مرتبہ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں بہت خوش تھی کیونکہ یہ میرے لیے بہت ہی سرپرائزنگ تھا اوراس کے علاوہ بہت چیلنجنگ بھی۔ اس معاملے میں، میں خود کو بہت ہی خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میری ٹیم میں شامل تمام فنکاربہت ہی سپورٹنگ تھے جس کی وجہ سے ایک مشکل مرحلہ بڑی آسانی سے طے ہوگیا۔ پہلے پروجیکٹ کے دوران بہت کچھ سیکھا اوراپنی غلطیوں اورخامیوں کا بھی پتہ چلا، جن کووقت کے ساتھ ساتھ دورکررہی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی سینما ایک نئے دورمیں داخل ہوچکا ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بننے والی فلموں نے سینما گھروں کوبھرپورانداز میں آباد کردیا ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد اپنی فیملیز کے ہمراہ سینما گھروں کا رخ کررہی ہے، جوبہت ہی خوش آئند عمل ہے۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ اچھی اورمعیاری فلمیں زیادہ سے زیادہ بنائی جائیں تاکہ لوگوں کو سب سے سستی تفریح میسرآسکے اوران کے اداس چہروں پرمسکراہٹ لائی جاسکے، جوبہت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب میری کوشش ہوگی کہ میں زیادہ سے زیادہ سلوراسکرین پردکھائی دوں۔ لیکن اس کا یہ قطعی مقصد نہیں ہوگا کہ میں ٹی وی اورفیشن کے شعبوں کیلیے کام نہیں کرون گی۔ جب بھی کوئی اچھا پروجیکٹ آفرہوگاتواپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاؤں گی۔یاد رہے کہ عظمیٰ خان نے بھی ٹیلی ویژن پر کام شروع کردیا ہے اور وہ ان دنوں اپنی پہلی سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔ عظمیٰ خان نے اس بارے میں بتایا کہ کئی سال پہلے جب میں نے ماڈلنگ کا آغازکیا تو اسی وقت بہت سے لوگوں نے مجھے ڈراموں میں کام کی پیشکش کی لیکن میں انکار کرتی رہی لیکن جب مجھے فلم’’وار‘‘میں کام کرنے کا موقع ملا اور اس کا رسپانس بھی بہت اچھا ملاتو میں نے اداکاری کا فیصلہ کیا۔

(28 بار دیکھا گیا)

تبصرے