Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

500روپے لے کر ممبئی آنے والی دیشا پٹانی کروڑ پتی بن گئی

قومی نیوز هفته 10 نومبر 2018
500روپے لے کر ممبئی آنے والی دیشا پٹانی کروڑ پتی بن گئی

بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ’’باغی2‘‘کی مرکزی اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنے گزرے ہوئے مشکل دور کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ ممبئی آئی تھیں تو ان کے پاس محض 500 روپے تھے۔ محض 3 دنوں میں 73 کروڑ سے زائد کمائی کرکے رواں سال کی سب سے کامیاب قرار دی جانے فلم کی اداکارہ دیشا پٹانی نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں کہاکہ ان کا تعلق فلمی گھرانے سے نہیں ہے لہٰذا اس نگری میں جگہ بنانے کیلئے انہیں بہت محنت کرنی پڑی۔ دیشا نے کہاکہ مجھے اداکاری کرنا بے حد پسند ہے اور میں ابتدا میں اپنی پرفارمنس دکھانے کا صرف ایک موقع چاہتی تھی لیکن اس کے ساتھ میں بہت زیادہ ہوشیار بھی تھی۔ ابتدا میں مجھے بہت سارے فلمسازوں کی جانب سے رد کیاگیا ایسا کئی بار ہواکہ فلم کی شوٹنگ شروع ہوتی تھی اور بغیر وجہ بتائے مجھے اس فلم سے نکال دیا جاتا تھا لیکن اس چیز نے مجھے بہت کچھ سیکھایا اور مضبوط بنایا۔ دیشا پٹانی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میری فلمیں ہمیشہ کامیاب ہوں گی اور عوام پھر موقع دیں گے لہٰذا فلموں کے انتخاب میں مجھے بہت زیادہ محتاط ہونا پڑتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں ٹی وی کمرشلز سمیت بہت آڈیشنز دیئے ، مجھ پر شدید دباؤ تھا کہ اگراس مہینے ملازمت نہیں ملی تو کرایہ کیسے ادا کروں گی؟دیشا پٹانی نے مزید بتایا کہ اداکاری شروع کرنے سے پہلے تک انہوں نے جو کچھ کیا وہ جاب تھی،اس وقت میرا کوئی دوست نہیں تھا،کا م کرنا اور گھر پر آکر سوجانا بس یہی میری زندگی تھی۔ دیشا نے مزید کہاکہ شوبز میں قدم جمانے کیلئے میں اپنی پڑھائی ادھوری چھوڑ کر ممبئی آگئی یہاں میں کسی کو نہیں جانتی تھی میں جب ممبئی آئی تو میرے پاس صرف 500 روپے تھے، اس دوران میں اکیلی رہتی تھی میرے پاس زیادہ پیسے نہیں ہوتے تھے۔ ابتدا میں میرے پاس جب جاب نہیں تھی تو مجھے یہ فکر ستاتی رہتی تھی کہ میں اپنے گھر کا کرایہ کس طرح دوں گی۔ تاہم میں نے کبھی اپنے گھر والوں سے پیسوں کا تقاضہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ’’باغی2‘‘دیشا پٹانی کی تیسری فلم ہے اس سے قبل وہ بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم ’’ایم ایس دھونی؛ ان کہی کہانی‘‘اور بھارت چائنیز کے اشتراک سے بننے والی فلم ’’کنگ فو یوگا‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ محض 500 روپے لے کر ممبئی آنے والی دیشا پٹانی کا شمار آج بھارت کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہورہا ہے۔

(634 بار دیکھا گیا)

تبصرے