Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جان رینبو کا کامیاب ہوا ڈونکی شو

عاصم رحمانی هفته 10 نومبر 2018
جان رینبو کا کامیاب ہوا  ڈونکی شو

نامور اداکار افضل خان (ریمبو)نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فلم کے اسکرپٹ میں کامیڈی کو بھی بنیاد بنانا ہوگا ،سنجیدہ موضوعات کے ساتھ مزاح کے ذریعے بھی اصلاح کا کام لیا جا سکتا ہے۔ ایک انٹر ویو میں افضل خان نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھانے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے اسٹیج، ٹی وی اور فلم بہترین پلیٹ فارم ہیں جن سے استفادہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آج ہر دوسرا شخص ڈپریشن کا مریض ہے اس لئے اسکرپٹ لکھنے والوں کو کامیڈی کو بھی بنیادبنانا چاہیے تاکہ جب اس پر کام ہو تو ایک توازن پیدا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اچھے اسکرپٹ کی حامل کسی فلم کی پیشکش ہوتی ہے تو اس میں ضرور کام کرتا ہوں اور آئندہ بھی اس پر ہی کاربند رہوں گا۔ اداکار نے کہا ہے کہ ہمارے چاروں صوبے اپنی رسم و رواج، موسیقی، بولیوں اور ملبوسات کی وجہ سے اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں تاہم جب ہم اپنے ملک یا دنیا کے کسی بھی خطے کی کہانی کو اپنی فلم یا ڈرامے میں پیش کرتے ہیں تو ضروری ہوجاتا ہے کہ ہم اس کے مطابق وہی کلچر بھی دکھائیں۔افضل خان نے کہا کہ مغربی ہوں یا مشرقی ممالک ان کے ملبوسات میں فرق نمایاں ہے لیکن ان کی اپنی اپنی خوبصورتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم فلموں اورڈراموں میں کسی بھی ملک یا قوم کی عکاسی کرتے ڈریس دیکھتے ہیں تو ہمیں ان کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔ لیکن پاکستان فلم انڈسٹری میں اس پرکبھی توجہ نہیں دی گئی۔اداکار کا کہنا تھا کہ اگرہم اپنے پڑوسی ملک بھارت کی فلم انڈسٹری بالی وڈ میں بننے والی فلموں اوران کے کرداروں کو دیکھیں توہمیں ان کے لباس سے مختلف علاقوں کی جھلک نمایاں دکھائی دیتی ہے۔ وہاں پرفلم کا اسکرپٹ تیارہونے کے بعد ڈائریکٹر، رائٹر اور ڈریس ڈیزائنرمل کرباقاعدہ میٹنگز کرتے ہیں اورپھر ان کرداروں کے حوالے سے تحقیق کی جاتی ہے، لوکیشنز دیکھی جاتی ہیں اورپھر کہیں جاکر ڈریس تیارکئے جاتے ہیں۔یہ باقاعدہ ایک اہم شعبہ ہے جس کو ہمیشہ پاکستان فلم انڈسٹری میں نظراندازکیا گیا ہے۔ اداکار کے مطابق ایسی صورتحال میں جہاں پاکستان میں نیا سینما اورفلمسازی کا انداززورپکڑرہا ہے، وہیں فیشن کے شعبے کی خدمات حاصل کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے، اس پر توجہ دی جائے تو شائقین مزید انٹرٹین ہوں گے اوردنیا بھر میں سافٹ امیج بھی جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان کے معروف فلمی اداکار جان ریمبو نے 1991ء میں پاکستان ٹیلی وژن کی ڈرامہ سیریز ’’گیسٹ ہائوس‘‘ میں صفائی کرنے والے کا کردار اس خوبی سے ادا کیا کہ آہستہ آہستہ وہ اس سیریز کے سب سے مقبول اداکار بن گئے۔ افضل خان نے فلم ’’ہیرو‘‘ کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بعدازاں انہوں نے اپنی فلم کی ہیروئن صاحبہ کے ساتھ شادی کرلی۔ ان کی جوڑی آج بھی فلمی صنعت کی کامیاب جوڑی سمجھی جاتی ہے۔

(247 بار دیکھا گیا)

تبصرے