Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

بلندی پر پہنچنے کہ لئے قدم رکھنا چائے دھیما

عاصم رحمانی هفته 10 نومبر 2018
بلندی پر پہنچنے کہ لئے قدم رکھنا چائے دھیما

پاکستان کی مشہور ادکارہ ،فلم ساز و ہدایتکارہ ریما نے کہاہے کہ میرے اور شوہر ڈاکٹر طارق شہاب سے کوئی اختلاف نہیں ہیں، اگر کوئی میرے اور شوہر کے درمیان اختلافات کی بات کرتا ہے تو میری دعا ہے کہ اللہ اسے نیک ہدایت دے۔امریکہ سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریمانے کہاکہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے بہت ہی پیار کرنے والا شوہر ملا ہے، سوشل میڈیا پر بعض حاسدین بے بنیاد اور بے تکی باتیں کرکے خود اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں پاکستان آتی جاتی رہتی ہوں کیونکہ میرے والد علیل ہیں تو میں ان کی خدمت کی غرض سے کبھی پاکستان میں قیام بڑھا بھی لیتی ہوں اب اس بات سے اگر کوئی میرے اور شوہر کے درمیان اختلافات کی بات کرتا ہے تو میری دعا ہے کہ اللہ اسے نیک ہدایت دے۔ اس موقع پر انہوں نے گوگل اور وکی پیڈیا پر درج اپنی تاریخ پیدائش کو غلط قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کی درست تاریخ پیدائش 30ستمبر 1977ء ہے جو میرے قریبی دوست اور احبا ب ہیں وہ 30ستمبر کو ہی سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام دیتے ہیں۔میں پاکستان میںہوں یا امریکہ میں اپنی سالگرہ 30ستمبر کو ہی مناتی ہوں۔اس سال بھی میں نے امریکہ میں اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب اور بیٹے ہمراہ سالگرہ منائی، جس میں میری چند سہیلیاں اور سسرال کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ سالگرہ پر میرے شوہر نے ہر سال کی طرح اس سال بھی بہت خوبصورت تحفہ دیا اور کی مالیت نہیں اس محبت اور خلوص کی قیمت کروڑوں سے بھی زیادہ ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق شہاب نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں۔ پاکستان میں روزانہ اڑنے والی افواہوں کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں امریکہ میں اگر کوئی غلط بے بنیاد الزام لگائے تو اسکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے مگر پاکستان میں سب کچھ چلتا ہے ہمارا بیٹا ہی ہماری کائنات ہے۔ اداکارہ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد کامیاب زندگی گزارنے کے لئے پیار اور محبت کا ہونا ضروری ہے۔ ریما نے کہا کہ میں اپنی زندگی کا ہر فیصلہ اپنے شوہر کی مشاورت سے کرتی ہوں اسی وجہ سے ہم خوشیوں سے بھرپور زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پیار محبت کی ہونے والی شادیاں انتہائی کم کامیاب ہوتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ٹیلنٹ میں ہم کسی سے کم نہیں ہیں لیکن تیکنیکی اعتبار سے ہندوستانی فلمی صنعت ہم سے بہت آگے ہے۔ ہم آج بھی چھپن سالہ پرانے سازوسامان کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ بالی وڈ میں کام کرنے والوں کو فلمسازی کی جدید ترین سہولتیں میسر ہیں۔

(23 بار دیکھا گیا)

تبصرے