Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی سے نکالنے پر سنجیدگی سے غور

صابر علی جمعه 09 نومبر 2018
ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی سے نکالنے پر سنجیدگی سے غور

باخبر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم (پاکستان) کی قیادت نے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی سے نکالنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے کسی وقت بھی فیصلے کا اعلان کیا جاسکتا ہے جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم کی سینئر کارکنوں نے ڈاکٹر فاروق ستار کا ساتھ دینے اور ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابقہ ایکشن کمیٹی ‘ پارٹی کے سینئر کارکنوں اور بعض ذمہ داران نے فاروق ستار کی بھرپورحمایت اور اُن کا ساتھ دینے کے لئے مقامی ہال میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ورکرز ایکشن کمیٹی‘ تنظیمی ذمہ داران اور اندرون سندھ سے آئے ہوئے ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستارکے ہاتھ مضبوط کئے جائیں۔ اس حوالے سے اتوار 11 نومبر کو شام 5 بجے فاروق ستار کی رہائش گاہ پر جمع ہوکر فاورق ستار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اعلان کیا جائے گا۔

(240 بار دیکھا گیا)

تبصرے