Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حکومت جان ومال کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ٗ احمد رضا قصوری

صابر علی جمعه 09 نومبر 2018
حکومت جان ومال کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ٗ  احمد رضا قصوری

سینئر سیاست دان تجزیہ کار او ر معروف قانون دان احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جن لوگوں نے قانون اپنے ہاتھ لیتے ہوئے ملک میں دھرنے دیئے ‘ سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ‘ ان عناصر کے ساتھ معاہدہ کرنا ریاست کی رٹ کو ختم کردینے کے مترادف ہے ‘ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت لوگوں کی جان ومال کو تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوگئی ہے اور پنجاب کے وزیر راجہ بشارت نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ معاہدہ کرکے ریاست کے خلاف کام کیاہے‘ سپریم کورٹ کے ججوں اور سپہ سالار کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرنے والے کسی طرح بھی ریاست کے درست نہیں ہوسکتے‘ ان عناصر نے جن قابل احترام شخصیات کے خلاف بدزبانی کی ہے ان کواس کی سزا دینے کے ساتھ اس کا تدارک بھی کرنا پڑے گا‘احمد رضا قصوری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی بنچ نے آسیہ بی بی سے متعلق جو فیصلہ دیا وہ گواہوں کے بیانا ت میں تضاد کی بنیاد پر دیا‘ شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے ‘ قانون کا اصول بھی یہی ہے کہ لیکن عدالت کے فیصلے کے بعد جس طرح پورے ملک میں دھر نے ‘ ہنگامہ آرائی ‘ جلائو گھیرائو کرکے ملک میں انتشار پھیلا یا گیا‘ ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دے ‘ خصوصاً شیخوپورہ نکا ل کر موٹر وے پر معصو م و بے گناہ مسافروں کی جان ومال کو نقصان پہنچانے کے عمل پر ڈی سی او ر ایس پی شیخوپورہ کو فوری نوکری سے برطرف کردینا چاہیے تھا‘ احمد رضا قصوری نے کہا کہ راجہ بشارت نے شرپسندی کے قائدین سے معاہدہ کرکے ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے انہوںنے کہا کہ احمد رضا قصوری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی قرارداد پر اس وقت کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا اور یہ فتنہ ہمیشہ کے لیے ختم کردیاگیا۔

(263 بار دیکھا گیا)

تبصرے