Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

آسیہ پری وش بدھ 07 نومبر 2018

جہانزیب کی طبیعت میں اپنی چیزوں کی حفاظت کے معاملے میں بہت لاپروائی تھی وہ اپنی ضروری چیزیں بھی جہاں بیٹھتا وہیں چھوڑ کے اُٹھ جاتا تھا بعد میں اس کی امی اس کی چیزیں سنبھال کے رکھ دیتی اس لاپروائی پہ اس کی امی اسے سمجھاتی بھی رہتی تھیں تو وہ باپ کی ڈانٹ بھی سنتا رہتا تھا چونکہ اسے ابھی تک کوئی نقصان نہیں ہوا تھا تبھی اسے اپنی اس لاپروائی کا احساس نہیں تھابابا مجھے اچھی طرح یاد ہے دو دن پہلے میں نے اپنی سلپ یہیں ٹیبل پہ رکھی تھی اور کل رات تک بھی یہیں پڑی تھی جہانزیب نے جھنجھلا کر ٹیبل پہ مکا ماراتو کیا سلپ کی جگہ یہ ٹیبل تھی جو یہاں پر رکھی تھی اس کے بابا نے غصے سے اسے دیکھا
بابا میں پہلے ہی بہت پریشان ہوں کل صبح پیپر ہے سلپ کے بغیر مجھے امتحانی ہال میں داخل ہی نہیں ہونے دیا جائے گا اور یہاں پہ میں سارا گھر دیکھ چکا ہوں لیکن سلپ مل ہی نہیں رہی وہ پریشانی سے روپڑاآج کل جہانزیب اور اس کے والد گھر میں اکیلے تھے اس کی امی کسی شادی میں شرکت کرنے دوسرے شہر گئی ہوئی تھیں اور جہانزیب اپنی لاپرواہ طبیعت کے سبب اپنی سلپ گم کربیٹھا تھا جس کی اس وقت ڈھنڈیا مچی ہوئی تھی امی آپ کہاں ہیں؟ آکے مجھے میری سلپ ڈھونڈ کے دیں ورنہ میں کل کیا کروں گاکتنی دفعہ سمجھایا تھا کہ اپنی چیزیں سنبھال کے رکھا کرو کسی دن کوئی بڑا نقصان نہ کردو لیکن نہیں وہ جہانزیب ہی کون جو ماں باپ کی کوئی نصیحت بھی سنے
سلپ گم ہوجانے پہ پریشان تو وہ بھی ہوگئے تھے لیکن بیٹے کی لاپروائی کی عادت پہ انہیں غصہ بھی بہت آرہا تھاسارا گھر چیک کرلیا ہے ڈسٹ بن بھی چیک کرلیا ہے یا نہیں؟ تمہاری امی گھر پہ ہوتی ہیں تو وہ تمہاری ادھر اُدھر بکھری ساری چیزیں سنبھال کے رکھ دیتی ہیں کیا پتا ان کی غیرموجودگی میں رضیہ نے تمہاری
سلپ کو فالتو کاغذ سمجھ کر ڈسٹ بن میں پھینک دیا ہو؟میری سلپ اور ڈسٹ بن میں باپ کی بات پہ وہ چیخ کر صحن کے کونے میں رکھے ڈسٹ بن کی طرف بھاگا کچرے سے بھرے ڈسٹ بن کو دیکھ کر وہ جھجھک گیا اور مسکین صورت بنا کر باپ کو دیکھانہ جو بھی کرنا ہے خود کرنا ہے باپ کے صاف جواب پہ اس نے ایک نظر اپنے صاف ہاتھوں کو دیکھ کر ہچکچاتے ہوئے ڈسٹ بن میں ہاتھ ڈالا تو صبح کی استعمال شدہ چائے کی پتی نے اس کے صاف ہاتھوں کا استقبال کیا کل کے کھائے کیلوں کے چھلکے جو کہ اس نے کل لنچ گول کرکے کیلوں پہ ہی گزارا کرتے ہوئے چھلکے وہیں صحن کی ٹیبل پہ ہی چھوڑ کے اُٹھ گیا تھا ان چھلکوں اور دوسرے کچرے نے اس کے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ اس کے موڈ کو بھی خراب کرکے آخر سلپ اس کے ہاتھ لگا ہی دی مٹی اور دوسرے کچرے سے خراب ہوئی سلپ کو ڈسٹ بن سے نکالتے ہوئے اسے کام والی رضیہ پہ بہت غصہ آرہا تھا رضیہ باجی کو تو میں کل سبق سکھاو¿ں گاکیوں رضیہ کو کیوں؟ تم اپنی لاپروائی کو سبق سکھاو¿ڈسٹ بن سے سلپ ڈھونڈتے جہانزیب کی کیفیت سے لطف اندوز ہوتے اس کے باپ نے بیچاری رضیہ پہ آئے اس کے غصے پہ اسے سرزنش کی رضیہ اس گھر کی فرد نہیں ہے جو اس گھر کی چیزیں سنبھالے گی وہ صفائی کرنے آتی ہے اور اپنا کام کرکے چلی جاتی ہے اسے کیا پتا کہ ادھر اُدھر پڑی یہ چیزیں ہمارے لیے کتنی اہم ہیں یہ ہم لوگوں کا فرض ہے کہ اپنی چیزوں کی حفاظت کریں اور بیٹا جی آپ تو یہ بھی شکر کریں کہ آج کچرا اُٹھانے والا نہیں آیا ہے ورنہ آپ کی یہ سلپ تو گئی تھی ہاتھ سے پھر آرام سے بیٹھ کر اپنی اس لاپروائی کی عادت کا رونا روتے ابو کی بات پہ جہانزیب کا سر ندامت سے جھک گیا
ابھی بھی وقت ہے بیٹا۔ اپنی اس عادت پر کنٹرول کرلو کہ کہیں کل کو اس سے بھی بڑا کوئی کارنامہ نہ سرانجام دینا پڑے۔ انہوں نے ڈسٹ بن اورکچرے میں خراب ہوئے اس کے ہاتھوں اور سلپ کی طرف اشارہ کیا۔اپنی لاپروائی کی وجہ سے ڈسٹ بن کی تلاشی کا تجربہ ہی اس کے لیے کافی تھا سو اس نے اپنی اس
لاپروائی کی عادت سے توبہ کی اور اپنی چیزوں کو خود ہی سنبھال کر رکھنے کا عہد کرکے اپنی قیمتی سلپ کو گیلے کپڑے سے صاف کرنے بیٹھ گیا۔

(37 بار دیکھا گیا)

تبصرے