Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

حافظ سعید الرحمن انصاری بدھ 07 نومبر 2018

ایک بادشاہ نے اپنی رعایا پر ظلم کرکے بہت سا را خزانہ جمع کر لیا اور اسے شہر سے باہر ایک جنگل میں خفیہ غار میں چھپا دیاغار کے دروازے کی دو چابیاں تھیںایک بادشاہ کے پاس اور دوسرے اس کے وزیر کے پاس تھی ان دو کے علاوہ کسی کو بھی اس غار کا پتا نہیں تھاایک دن صبح کے وقت بادشاہ خزانہ دیکھنے کے لیے غار کی طرف گیا اور دروازہ کھول کر اندر داخل ہو گیاخزانہ کمروں میں چاول اور گندم کے اَنبار کی طرح بکھرا پڑا تھاہیرے اور جواہرات الماری میں سجے ہوئے تھے بادشاہ اس خزانے کو دیکھ کر بہت خوش ہوالیکن آتے وقت بادشاہ غار کا دروازہ ہی بند کرنا بھول گیا تھااسی وقت وزیر کا اس غار کی طرف سے گزر ہواوزیر نے جب خزانے کا دروازہ کھلا دیکھا تو حیران رہ گیاوہ سمجھا کہ غلطی سے دروازہ کھلا رہ گیا ہے وہ سمجھا کہ غلطی سے دروازہ کھلا رہ گیا ہے اسی خیال کے تحت اس نے دروازہ باہر سے بند کر دیا اور محل پہنچ کر یہ بات بھول گیاجب بادشاہ ہیرے اور جواہرات کا معائنہ کرنے سے فارغ ہوا تو واپسی کا سوچا لیکن جب وہ دروازے کی طرف پہنچا تو دیکھا کہ وہ تو بند تھابادشاہ نے دروازے کو خوب زور زور سے پیٹنا شروع کر دیا اور ساتھ ساتھ چِلاّ تا بھی رہا لیکن اس ویران جنگل میں اس کی آواز سننے والا کوئی نہ تھا۔
وہ واپس اپنے خزانے کی طرف گیا اور ان سے دل بہلانے کی کوشش کرنے لگا ،لیکن بھوک اور پیاس کے ہاتھوں مجبور ہو کر وہ پھر دروازے کی طرف گیااس نے چینخنا چِلاّنا شروع کر دیا اور پھر تھک ہار کر وہ واپس جگہ پر آگیابھوک اور پیاس کی شدت اتنی بڑھ گئی تھی کہ آخر وہ ہیروں سے بھیک مانگنے لگااے قیمتی پتھر! مجھے ایک وقت کا کھانا دے دواسے ایسا لگا جیسے وہ ہیرے اس کی سادگی پر زور زور سے ہنس رہے ہوںاس نے ایک ہیرا ا±ٹھا یا اور زور سے دیوار پر مارا،پھر موتیوں سے اپنی فریاد کرنے لگااے قیمتی موتیوں ! مجھے ایک گلاس پانی دے دواُسے ایسا لگا کہ موتی اور جواہرات اس پر ہنس رہے ہوں بادشاہ کو بہت غصہ آیا لیکن بھوک غصے پر غالب آگئی آخر بھوک کی شدت اتنی بڑھ گئی کہ وہ نڈھال ہونے لگااس نے دنیا کو پیغام دینے کے لیے زمین پر کچھ لکھااس کے بعد بادشاہ کا انتقال ہو گیاوزیر بادشاہ کو تلاش کرتا ہوا اس غار کی طرف سے گزر ہواتو اس نے سوچا کہ بادشاہ کے خزانے کا کچھ اَتا پتا کریںجب وہ غا کے اند ر داخل ہوا تو دیکھا کہ بادشاہ مرا پڑا ہے اور زمین پر لکھا ہے دولت کسی کو زندگی نہیں دے سکتی۔

(32 بار دیکھا گیا)

تبصرے