Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عروسہ کنول بدھ 07 نومبر 2018

گرما گرم کافی، بھنی ہوئی مونگ پھلی اور ایک موٹا کمبل یاد دلاتا ہے دسمبر کی ٹھنڈی ٹھنڈی راتوں کا۔ لیکن سردیوں میں اور بھی بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو اس موسم کی سوغات سمجھی جاتی ہیں۔بہت سی ایسی غذائیں ہیں جو ویسے تو ہر ہی موسم میں دستیاب ہوتی ہیں لیکن سردیوں میں ان کا استعمال خصوصی فائدہ پہنچاتا ہے۔لہذا دیر مت کیجئے اور ابھی سے انھیں اپنے فرج میں جمع کرناشروع کردیجئے۔ ایسی سبزیاں اور پھل جو آپ کو سردیوں میں ضرور کھانے چاہیں مندرجہ ذیل ہیں:
گوبھی
غذائیت سے بھرپور یہ سبزی سستی بھی ہے اور بآسانی دستیاب بھی۔ اس میں وٹامن اور معدنیات کثیر تعداد میں موجود وہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ گوبھی میں فائبر اور ایکنٹی آکسیڈنٹ مرکبات بھی ہوتے ہیں۔ ریسرچ کے مطابق یہ سبزی کولیسٹرول کنٹرول میں رکھتی ہے اور ذیابیطس اور کینسر کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے۔ اسے محفوظ رکھنے کے لیے پلاسٹک میں اچھی طرح باندھ کر رکھیں۔زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے گوبھی کو اس کی اصل حالت میں سلاد میں ڈال کر کھائیں۔
آلو
آلو میں موجود اسٹارچ اور غذائی اجزا جیسے میگنیشئم، فولک ایسڈ ، وٹامن سی اور پوٹاشیئم اسے سردیوں کے لیے بہترین غذا بناتے ہیں۔ اس سے بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے۔ آلو کو کھلی اور ہوا دار جگہ پر اسٹور کریں۔ آلو کو بیک کرکہ کھایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے آپ مزیدار گراٹن اور گارلک اسکنی فرائز بھی تیار کرسکتے ہیں۔
پیاز
پیاز پاستا ، سالن ، سوپ اور سلاد ہر چیز کا ذائقہ بڑھا دیتی ہے۔ اس میں کیلریز کم اور وٹامن سی اور فائبر زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بیڈ کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔ پیاز کو ہمیشہ فرج کے باہر ہی اسٹور کریں۔ پیاز کو تھوڑے سے تیل میں تل کر صحت بخش چنا چاٹ اور کارن اینڈ پنیر بھاجی میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
چقندر
گہرے گلابی رنگ کی یہ میٹھی سی سبزی کینسر اور دیگر کئی بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ جسم میں خون بناتی ہے۔ اسے پلاسٹک بیگ میں رکھ کر فرج میں ایک مہینے تک اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ چقندر کو سلاد اور سبزی پکانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چقندر کا رائتہ بھی کھانوں کے ساتھ استعمال کیا جا تا ہے۔
گاجر
گاجر آنکھوں کے لیے بے حد مفید سبزی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے جو مدافعتی نظام کو طاقتور بناتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد کو بھی بہت فائدہ دیتی ہے۔

(210 بار دیکھا گیا)

تبصرے