Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شرانگیزی پھیلانے والے تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بند کردیے جائیں گے

قومی نیوز بدھ 07 نومبر 2018
شرانگیزی پھیلانے والے تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بند کردیے جائیں گے

کراچی ( قومی اخبار نیوز) ملک میں شرانگیزی پھیلانے والے تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بند کردیے جائیں گے اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے 24 گھنٹے تفصیلات اکٹھی کرنے میں مصروف ہیں‘ سرکاری ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سمیت متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ملک میں شرانگیزی پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بند کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں جس کے بعد ایسے عناصر کے اکاﺅنٹس کی فہرست مرتب کی گئی ہے جن کے اعلانات و بیانات واضع ہیں جبکہ دوسرے درجے میں ایسے اکاﺅنٹ ہیں جو جعلی ہیں اور انہیں نامعلوم جگہوں سے آپریٹ کیا جارہا ہے انہیں آپریٹ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کچھ سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بیرون ممالک سے بھی آپریٹ کی جارہے ہیں جن کا مقصد ملک میں انتشار ،بدامنی اور خوف وہراس پھیلانا ہے، زرائع کے مطابق سرکاری اداروں کے پاس ایسے اختیارات موجود ہیں جس سے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے علاوہ قابل اعتراض ویب سائٹس بھی بند کی جارہی ہیں۔ سرکار ی ذرائع کے مطابق اس ضمن میں حکومت نے آئی ٹی کے شعبے کو طاقتور بنانے کے احکامات جاری کئے کیونکہ دوسری طرف بینکوں اور ملک میں شہریوں کے بینک اکاﺅنٹس کی سیکورٹی ریاست کا فرض ہے،ذرائع کے مطابق ماضی میں اس شعبے کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ،سوشل میڈیا اور ریاست خلاف ویب سائٹس ایک جنگی ہتھیار ہے جسے ہمیشہ اولین ترجیح دی جاتی ہے مگر ماضی میں اس شعبے پر قطعئی توجہ نہیں دی گئی۔

(324 بار دیکھا گیا)

تبصرے