Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

صدر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن پر عوام خوش

صابر علی بدھ 07 نومبر 2018
صدر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن پر عوام خوش

سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد و تجاوزات نے دیگر شہری اداروں کے ساتھ مل کر شہر کے انتہائی اہم کاروباری علاقے صدر کے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح سے رات گئے تک تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جس میں فٹ پاتھوں پر بنے ہوئے چھوٹے بڑے کیبنز، دکانیں، پتھارے، گنے کی مشینیں، لوہے کے جال اور دیگر سامان کو وہاں سے ہٹا کر فٹ پاتھ کو تجاوزات سے پاک کردیا۔اس دوران وہ دکانیں اور کیبنز جو فٹ پاتھوں پر باہر کی جانب نکلے ہوئے تھے یا وہ سامان جو فٹ پاتھوں پر رکھ دیئے تھے ان سب کو وہاں سے صاف کرکے ہٹا دیا گیا جبکہ دکانوں کے اوپر لگے ہوئے وہ تمام بے ہنگم بورڈز اور سائن بورڈز جو فٹ پاتھوں پر جھک رہے تھے انہیں بھی صاف کردیا گیا، مذکورہ سائن بورڈز کو ہٹانے کے بعد عمارتوں کی اصل شکل اور ان کے سن تعمیر کے حوالے سے بھی چھپ جانے والی تختیاں واضح طور پر نظر آنے لگیں، شہریوں نے تجاوزا ت کے خلاف اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے صاف کرنے کے بعد راہگیروں کو پیدل چلنے میں سہولت میسر آئے گی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے تجاوزات کے خلاف اس آپریشن میں دوسرے دن بھی صبح سے شام تک خود کھڑے ہو کر ہونے والے کاموں کی نگرانی کی اور موقع پر ہی ضروری ہدایات بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دوسرا فیز بھی کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے اور انشاءاللہ  تیسرے فیز میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فٹ پاتھوں کو صاف کرانے کے لئے انتہائی واضح احکامات دیئے ہیں جن پر من و عن عملدرآمد کرایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ ہمارا تاریخی ورثہ ہے ، میئر کراچی وسیم اختر کا بھی یہ عزم ہے کہ ہم ایمپریس مارکیٹ کی اصل حیثیت اور صورت کو بحال کریں گے۔

(305 بار دیکھا گیا)

تبصرے