Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

پوری دنیا میں نہیں بات میرے ملک جیسی ،فیصل قریشی

عاصم رحمانی پیر 05 نومبر 2018
پوری دنیا میں نہیں بات میرے ملک جیسی ،فیصل قریشی

پاکستانی فلم انڈسٹری بہتری کے سفر پر گامزن، اداکار فیصل قریشی نے بھی فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں ان کی فلم ”سوری“ کے پوسٹر اور کاسٹ کی تقریب رونمائی ہوئی۔اپنے ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے بتایا کہ فلم ”سوری“ کی کہانی ایک لو اسٹوری پر مبنی ہے۔ یہ فلم 2019ءمیں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار محب مرزا، آمنہ شیخ اور سونیا حسین شامل ہیں۔ فیصل قریشی نے کہا ہے کہ زندگی میں اچھے اور برے حالات ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن ہمیں دونوں سے سبق سیکھنا چاہئے ،کسی بھی شخص کی کامیابی میں صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ میں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کے آنے سے فنکاروںکے لئے کام کے مواقع بڑھے ہیں اور خوشی کی بات ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان لڑکے او رلڑکیاں اس فیلڈ میںآرہے ہیں۔ فیصل قریشی نے کہا کہ موجودہ دور میں جو انسان جتنا پریکٹیکل ہوگا وہ اتنا ہی کامیاب ہے۔ انہوںنے کہا کہ میرے مداح مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھتے ہیں جو میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔ فیصل نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں اچھی فلمیں بننے کے باوجود موسیقی کا شعبہ بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ اداکار نے کہا کہ ایک دور تھا جب ہرکوئی پاکستانی فلم اورسینما کو تنقید کا نشانہ بنانا اپنا ” فرض“ سمجھتا تھا لیکن اب وقت بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس ہونے لگی ہیں۔ فلموں کی کہانیاں، ڈائیلاگ اور لوکیشنز کے ساتھ ساتھ نوجوان فنکاروں کی آمد نے ایک نئی فلم انڈسٹری کی شروعات کردی ہے۔فیصل نے کہا کہ بلاشبہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

(26 بار دیکھا گیا)

تبصرے