پہلی بار ایل کلاسکو میچ رونالڈو اور میسی کے بغیر ہوگا

انگلش پریمیئر لیگ میں لیورل نے کارڈف سٹی کو چار ایک سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔
اٹالین لیگ میں یوونٹس نے ایمپلی کو ہرادیا۔ لالیگا میں ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان ایل کلاسکو میچ آج اتوار کو ہوگا۔
انگلش پریمیئر لیگ میں لیورل پول کی کامیابیوں کا سفرجاری ہے جنہوں نے کارڈف سٹی کو بھی آؤٹ کلاس کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا شیڈول جاری
محمد صلاح نے جارحانہ کھیلتے ہوئے دسویں منٹ میں ہی گول داغ دیا، شکیری نے ایک اور ساڈیو مین نے دو بار گیند کو جال میں پہنچایا۔
دوسری جانب اٹالین لیگ میں یوونٹس نے ایمپلی کو دو ایک سے ہرا دیا، یوونٹس کے دونوں گولز اسٹار فٹبالر رونالڈو نے اسکور کئے ۔
اسپینش فٹبال لیگ میں آج ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان ایل کلاسکو میچ کھیلا جائے گا۔
گیارہ سال بعد ایل کلاسکو میچ رونالڈ و اور میسی کے بغیر ہوگا۔ میسی انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہیں جبکہ رونالڈو ریال میڈرڈ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
تبصرے
مقبول ترین






سروے
کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت کا قانون آسانی سے بن جائے گا ؟