Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

قومی نیوز هفته 27 اکتوبر 2018

رملہ ناز
نمک کھانوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اگر کھانے میں نمک کم ہوتو اچھے سے اچھا کھانا بھی بے ذائقہ لگتا ہے۔ یوں تونمک کے بے شمار فائدے ہیں مگر آج ہم آپ کو چند ایسی چیزیں بتائیں گے جن کو جان کر آپ یقینا حیران ہو جائیں گےکہ نمک سے ہم کیا کچھ فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔نمک کے چند غیرمعمولی فائدےدرج ذیل بیان کیے جارہے ہیں۔
٭ سبزی دھوئیں
نمک میں اینٹی مائیکروبائل عنصر شامل ہوتے ہیں۔ آپ نمک کے پانی سے اپنی سبزیوں کو دھو سکتے ہیں اور اس میں موجود جراثیم کا مکمل خاتمہ کرسکتے ہیں۔
٭ مصنوعی پھول پتوں کی صفائی
سجاوٹ کے لئے بنائے گئے مصنوعی پھول اور پتوں کو بھی نمک سے صاف کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے آپ پھول اور پتوں کو نمک کے پانی میں تھوڑی دیر کے لئے بھگو دیں۔ اس طرح پھول اور پتوں میں موجود تمام مٹی نکل جائے گی۔
٭ زنگ صاف کریں
اگر آپ کے اسٹیل کے سنک میں رنگ لگ گیا ہے تو اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ اسفونج کو نمک والے پانی میں بھگوئیں اور اس سے اسٹیل کے سنک کو صاف کرلیں۔
٭ فرنیچر کی صفائی
آپ اپنے لکڑی کے فرنیچر کو نمک کے نیم گرم پانی کے ساتھ صاف کرکے ان کو پہلے جیسا بناسکتے ہیں۔
٭ چونٹیوں سے نجات
اگر آپ کے گھر میں چونٹیاں بہت زیادہ ہیں تو آپ چونٹیوں کی گزر گاہوں پر نمک چھڑک دیں، اس سے آپ کو چونٹیوں سے بالکل نجات حاصل ہوجائے گا۔
٭ دودھ کو تازہ رکھیں
یہ سن کر آپ کو بہت عجیب لگے گا، لیکن نمک کے ذریعے آپ دودھ کو دیر تک تازہ رکھ سکتے ہیں۔ دودھ میں ایک چٹکی نمک ڈال کر رکھ دیں اس سے دودھ خراب ہونے سے بچ جائے گا۔
٭ بدبو دور کریں
اگر آپ نمک کی ایک پ±ڑیا اپنی الماری ، جوتوں اور ریکس پر رکھ دیں تو اس سے ایک مخصوص قسم کی بدبو دور ہوجاتی ہے۔
٭ دانت چمکائیں
اپنے ٹوتھ پیسٹ میں نمک اور سرسوں کا تیل مکس کرکے اپنے دانتوں پر لگائیں۔ اس سے آپ کے دانت بھی چمکدار بنے گے اور آپ کے مسوڑے بھی مضبوط ہوں گے۔

(460 بار دیکھا گیا)

تبصرے