2003 سے 2008 تک عافیہ صدیقی کا ریکارڈ تلاش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی معلومات، رہائی اور واپسی کے لئے دائر درخواست کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو 2003 سے 2008 تک کے عافیہ صدیقی سے متعلق ریکارڈ کی تلاش اور حصول کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وزارت خارجہ فوزیہ صدیقی اور انکے امریکی وکیل سے مکمل تعاون بھی کرے۔ عدالت نے وزارت خارجہ کو دستاویزات پبلک نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ میں وکیل سمتھ اگر عدالت پیش ہونا چاہیں تو ہو سکتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*