گیس بند ش پر دھرنا، ٹریفک جام

جمشید روڈ کے قریب علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد گیس کی لوڈ شیڈنگ پر سراپا احتجاج، سڑک کے دونوں اطراف مظاہرہ

جمشید روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل، دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، متبادل راستوں سے ٹریفک کو نکالا گیا

گیس سلنڈر خرید کر اس میں مہنگی ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں ، ناقص میٹریل کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں، علاقہ مکین

کراچی ( کرائم رپورٹر )، شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق جمشید روڈ کے قریب علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کے دونوں ٹریک پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق علاقہ مکین گیس کی عدم فراہمی پر احتجاج کر رہے تھے جبکہ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک اور علاقہ پولیس موقع پر پہنچی اور دستیاب متبادل راستے تھے وہاں سے گاڑیوں کو نکالنے کا عمل شروع کردیا تاہم احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید خلل واقع ہوا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ پر شہری گیس سلنڈر خرید کر اس میں مہنگی ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں اور گیس سلنڈر کی خریداری میں بھی ناقص میٹریل کے گیس سلنڈرز کے پھٹنے کے بھی ممکنہ واقعات جنم لے رہے ہیں جس کے وجہ سے گھروں میں موجود مکینوں کی زندگی بھی داو? پر لگی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*