گلوکارہ عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈز میں کس نامور پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہنا، نام جانئیے

پاکستانی امریکن گلوکارہ عروج آفتاب نے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

گلوکارہ عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لئے  پاکستانی ڈیزائنر کے تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا۔

گریمی ایوارڈز کی تقریب میں سنہری بروچ کے ساتھ ایک لمبی وائلیٹ جیکٹ اور ایک چمکدار بلاؤز کے ساتھ عروج آفتاب  کا پرکشش لباس  لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا، جوکہ  پاکستانی ڈیزائنر ’حسین ریہر‘  نے تیار کیا تھا ۔

پاکستانی ڈیزائنر ’حسین ریہر‘  نے بھی اپنے انسٹاگرام پر گلوکارہ عروج آفتاب کے زیب کردہ ان ملبوسات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

’گریمی آفٹر پارٹی میں بھی عروج آفتاب نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا جسے مکمل طور پر ’ریہر‘ نے ڈیزائن کیا تھا۔

 ڈیزائنر کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق یہ ایک ’شاندار شیروانی‘ تھی جو عروج آفتاب کے اپنے البم ’وولچر پرنس‘ سے متاثر ہے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ عروج کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی لیکن والدین کے ساتھ وطن آکر لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا اور امریکا کے برکلے کالج آف میوزک سے تعلیم حاصل کی ۔

عروج کو بچپن سے کلاسیکی موسیقی، غزل اور قوالی سے لگاؤ رہا ہے، وہ گلوکاری کے علاوہ موسیقار اور پروڈیوسر بھی ہیں اور اب تک ان کی تین سولو البم آ چکی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*