گلشن اقبال : ڈاکوؤں کے جتھے کا پولیس پر حملہ

پولیس نے خونی مقابلوں کے بعد چھ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میںگرفتار کرلیا، غیر قانونی اسلحہ اور سامان برآمد

اردو یونیورسٹی کے قریب تین موٹرسائیکلوں پر سوار 6 ڈاکووں کے جتھے نے اسنیپ چیکنگ پر مصروف پولیس پارٹی پر حملہ کردیا

جوابی کارروائی کے بعد پانچ ڈاکو زخمی حالت میں دھر لیے گئے، ملزمان کا تعلق انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ سے ہے، پولیس حکام

اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں پولیس او ر ڈاکوؤں کے در میان فائرنگ کا تبادلہ، ایک زخمی ڈکیت گرفتار، دوسرا فرار ہونے میں کامیاب

کراچی(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال میں ڈاکووں کے جتھے کا پولیس پر حملہ جبکہ اسٹیل ٹاون میں پولیس نے مقابلے کے دوران چھ ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ گولیاں موٹر سائیکلیں اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال اردو یونیورسٹی حکیم محمد سعید روڈ کے قریب تین موٹرسائیکلوں پر سوار 6 ڈاکووں کے جتھے نے اسنیپ چیکنگ پر مصروف پولیس پارٹی پر حملہ کردیا جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کرکے 5 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق عزیز بھٹی پولیس پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے انتہائی مطلوب ملزمان نے حملہ کردیا پولیس نے جوابی کاروائی کرکے 5 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کا گینگ چھ ملزمان پر مشتمل تھا جوکہ کراچی پولیس کے لییے چھلاوا بنے ہوئے تھے,ایس ایس پی سید عبدالرحیم کے مطابق تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے جس پر ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل افضال نے ہمراہ پولیس پارٹی سی سی ٹیوی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو چیکنگ کے لییے روکا تھا گرفتار ملزمان کو مختلف CCTV فوٹیج میں وارداتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ملزمان کی متعدد وڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہیںدھر اسٹیل ٹاون تھانے کی حدود سومار گوٹھ زیر تعمیر اسپتال لنک روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت 50 سالہ محمد اشرف کے نام سے ہوءجبکہ ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل گولیاں برآمد ہوءجبکہ پولیس ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کررہی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*