کیا تحریک انصاف پر غیر اعلانیہ پابندی لگ گئی


کیا پارٹی اب بغیر چیئرمین کے چلے گی
بلے کے نشان کے لیے گئے تھے انٹرا پارٹی الیکشن بھی کالعدم ہو گئے
وکلا نے مروا دیا تیاری کر کے نہیں گئے تھے
تحریک انصاف کے جو رہنما باہر ہیں ان کی وفاداریاں مشکوک ہیں
کراچی اسٹاف رپورٹر

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلے کا نشان واپس لینے پر سیاسی حلقوں میں مختلف تبصرے ہو رہے ہیں اور یہ کہا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو بلے کا نشان واپس لینے کا اختیار نہیں تھا پشاور ہائی کورٹ نے بھی یہی رولنگ دی ہے تحریک انصاف پر بھی الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس نے اپنا کیس سنجیدگی سے نہیں لڑا اور وکلا نے مروا دیا تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ انے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وکلا بغیر تیاری کے ائے تھے اور ان کی نااہلی کی وجہ سے کیس کا رخ مڑ گیا اور انٹرا پارٹی الیکشن بھی اڑ گئے یہ باتیں بھی ہو رہی ہیں کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلے کا نشان واپس لیے جانے کے بعد تحریک انصاف پر غیر اعلانیہ پابندی لگ گئی ہے یہ سوال بھی کیا جا رہا ہے کہ اس وقت تحریک انصاف کا چیئرمین کون ہے کیا انے والے دنوں میں تحریک انصاف بغیر چیئرمین کے چلے گی تحریک انصاف کے بعض کارکنوں کا دعوی ہے کہ کہ تحریک انصاف کے جو رہنما جیل میں ہیں وہی حقیقی رہنما اور کارکن ہیں اور جو جیل سے باہر ہیں ان کی وفاداریاں خرید لی گئی ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*