کوئی نیازی کو بتائے شہباز شریف نے اچکن پہن لی: حنا پرویز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طنز کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ موجود ہیں۔

اس موقع پر میاں شہباز شریف سیاہ رنگ کی روایتی شیروانی زیب تن کیے نظر آئے۔

حنا پرویز کی جانب سے اس تصویر پر کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’کوئی نیازی (عمران خان) کو بتائے کہ شہباز شریف نے اچکن (شیروانی) پہن لی ہے۔‘

واضح رہےکہ سابق  وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد  کی کامیابی کے بعد کہا تھا کہ وہ اتنی آرام  سے شہباز شریف کو اچکن نہیں پہننے دیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*