کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ ASO کے میرین سیکشن کی کھلے سمندر بحرعرب میں کامیاب کارروائی

کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی صاحب کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ ASO کے میرین سیکشن نے کھلے سمندر بحرعرب میں کامیاب کارروائی میں لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگلڈ کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 لانچوں المنیر اور الحبیبی کو تحویل میں لے کر27620 لٹرز اسمگلڈ ایرانی ڈیزل جس کی مالیت 70 لاکھ روپے ھے تحویل میں لے کر ضبط کیا ھے اور اسمگلنگ کے استعمال میں دونوں لانچوں جن کی مالیت 1کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ھے ان کو بھی ضبط کیا گیا ھے لانچوں اور ڈیزل کی کل مالیت 23000000 دو کروڑ تیس لاکھ روپے
ضبط شدہ ڈیزل کو ASO کے گودام منتقل کر دیا گیا ھے جبکہ ضبط شدہ لانچوں کو NMB وھارف منتقل کردیا گیا ھے

لانچوں پر موجود 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ھے

کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی جاری ھے

میڈیا لائزن آفیسر
کسٹمز انفورسمنٹ کراچی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*