کراچی: کے الیکٹرک نے سردیوں میں بھی لوڈشیڈنگ 14 گھنٹے تک بڑھادی

کے الیکٹرک نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں غیر معمولی اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل کیپیٹل ایریا میں 14 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ لیاقت آباد سی ون ایریا میں 16 گھنٹے سے زائدکی لوڈ شیڈنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ لانڈھی، کورنگی، اولڈ سٹی ایریا، اللہ والا ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بھی 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

شہریوں کا کہنا ہےکہ سردیوں میں بجلی کی طلب میں کمی کےباوجود طویل لوڈشیڈنگ سمجھ سےبالاتر ہے۔

شہریوں نے نیپرا کے الیکٹرک کے لائسنس میں مزید تجدید نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی بھی معطل ہے جہاں گلستان جوہر بلاک7 کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایک ماہ سے گیس کی فراہمی بند ہے۔

ادھر لائنزایریا،ایف بی ایریا،ایف سی ایریا میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات مل رہی ہیں۔

اس کے علاوہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2اور 6،لیاقت آباد سی ایریا،سی ون ایریا میں بھی گیس پریشر میں کمی ہے جب کہ گلستان جوہر بلاک 19، ائیرپورٹ، ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں بھی گیس پریشرمیں کمی کی شکایات موصول ہوئی ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*