کراچی: لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب کچرا چننے والا نوجوان کچرا چنتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق جاں بحق نوجوان گلی میں کچرا چننے کے لیے آیا تھا لیکن گلی میں اندھیرا بھی بہت تھا جب کہ سیوریج کا پانی بھی کھڑا تھا۔علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ اندھیری گلی سے گزرنے کے لیے نوجوان نے گرل کو پکڑا تو گرل میں کرنٹ ہونے کی وجہ سے اسے زوردار کرنٹ کا جھٹکا لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق گرل میں گھر سے آنے والی بجلی کی تار لپٹی ہوئی تھی جس کی وجہ سے گرل میں کرنٹ تھا۔
متوفی نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی،علاقہ مکینوں اور پولیس نے متوفی کی لاش کو پولیس کے حوالے کردیا۔