کراچی کو صوبہ بنانا قومی مفاد میں ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر

سندھ سے الگ ہونے میں صرف کراچی نہیں پورے ملک کو فائدہ پہنچے گا، مہاجر لفظ ہماری شناخت ہے ، اس سے دستبردار نہیں ہونگے

ڈاکٹر فاروق ستار کو مہاجر کے” ہجے “ بھی میں نے سکھائے، کراچی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں مصطفی کمال کا کوئی ” کمال ‘ؒ نہیں

وسیم اختر بھی مئیر شپ دور میں کراچی کے لیے کچھ نہ کرسکے، مرتضیٰ وہاب کے پاس چار سال ہیں، دیکھتے ہیں کہ وہ شہر کیلیے کیاکرسکیں گے

لاہور کی چمک دمک بھی کراچی کی کمائی کی مرہون منت ہے، شہر قائد پر حق سب جماتے ہیں ، کراچی کی فکر کوئی نہیں کرتا، قومی اخبار کو انٹرویو

کراچی ( انٹرویو شہنیلا علوی ) مہاجر اتحاد تحریک کے بانی اور سابق آل پاکستان مہاجر سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے بانی ممبر ڈاکٹر سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ مہاجر لفظ ہماری پہچان ہے اور ہم اس سے دست بردار نہیں ہوسکتے، قومی اخبار کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو صوبہ بنانے میں صرف یہاں کے مہاجروں کا نہیں بلکہ ملک کے دیگر صوبوں کا بھی فائدہ ہے، ان کاکہنا تھا کہ کراچی کو صوبہ بنانے کی قومی اہمیت ہے اور اس سے کراچی کے ساتھ پاکستان کو بھی استحکام حاصل ہوگا،انھوں نے لوگوں کو مہاجر لفظ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مہاجر ہماری نہ صرف قومیت بلکہ ہماری پہچان بھی ہے جس طرح ملک میں سندھی ، پنجابی ، پٹھان اور بلوچی ہیں اسی طرح مہاجر بھی اپنی ایک الگ شناخت رکھتے ہیں، گفتگو کے دوران انہوں نے سیاست دانوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کے بارے میں سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ان کو مہاجر کے م ہ ا ج ر بھی میں نے سکھائی ہے۔ مصطفی کمال کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی جو بھی ترقی ہوئی اس میں مصطفی کمال کا کوئی ذاتی کمال نہیں کیونکہ پرویز مشرف کے دور میں کراچی کو بھرپورفنڈنگ ملی ااور سی کی بدولت کراچی میںترقیاتی کام ہوئے اس کا سہرا اس وقت کی حکومت کے سر ہے اور اس میں کسی اور کا کوئی کمال نہیں، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی پر حق سب جماتے ہیں کوئی اس کو اون نہیں کرتا نہ ہی اس کو کراچی کی ترقی کی کوئی فکر ہوتی ہے، کراچی کے مقابلے میں لاہور کی ترقی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ معروف کرکٹر وسیم اکرم سمیت دیگر لوگ یہ تو باآسانی کہہ دیتے ہیں کر کراچی کے مقابلے میں لاہور میں خوب ترقی ہوئی ہے تاہم شاید وہ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ جو آج لاہور چمک رہا ہے وہ بھی کراچی والوں کے پیسے سے ہی چمک رہا ہے کیونکہ کراچی کا قومی خزانے میں جو حصہ ہے وہ ملک بھر میں لگایا جاتا ہے تاہم کراچی کو اس کا حق نہیں ملتا جبکہ افسوس کی بات یہ بھی ہے کہ وفاق سمیت سندھ حکومت کراچی پر وہ توجہ نہیں دیتی جو اس کا حق ہے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے بھی ایک دور میں اختیارات ملنے کے باوجود کراچی میں ترقیاتی کام نہیں کرائے اور صرف اپنے مفادات کی سیاست کرتے رہے، وسیم اختر چار برس تک میئر رہنے کے باوجود کچھ نہ کرسکے اور اختیار ات کا رونا روتے رہے، پیپلز پارٹی کے میئر مرتضیٰ وہاب کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ترقیاتی کاموں کے لیے چار سال کا عرصہ بیت کم عرصہ ہوتا ہے تاہم میرا کہنا ہے کہ انکو ابھی وقت دینا چاہیے امید ہے کہ شاید وہ شہر قائد کے لیے کچھ کر جائیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “کراچی کو صوبہ بنانا قومی مفاد میں ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*